40.4 C
Islamabad

مسابقتی کمیشن، جے ایس ہوٹل کو ایلیٹ ہاسپِیٹیلٹی وینچرز کے حصول کی منظوری

کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان نے جے ایس ہوٹل کے رئیل اسٹیٹ انوسٹمنٹ ٹرسٹ ( ریٹ) کو ایلیٹ ہاسپِیٹیلٹی وینچرز (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے حصول کی منظوری دے دی ہے

 

یہ منظوری کمپٹیشن ایکٹ کے سیکشن 11 اور کمپٹیشن (مرجر کنٹرول) ریگولیشنز کے تحت دی گئی ۔

 

جے ایس ہوٹل ریٹ ایک نو قائم شدہ شریعت کے مطابق ہائبرڈ ریٹ اسکیم ہے جو ریئل اسٹیٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹ ریگولیشنز 2022 کے تحت کام کر رہی ہے۔ یہ ایلیٹ ہاسپِیٹیلٹی وینچرز کے شیئرز شیئر پرچیز ایگریمنٹ کے ذریعے حاصل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ ٹارگٹ کمپنی ایک اسپیشل پرپز وہیکل ہے جو حیدرآباد میں منصوبہ بند چار ستارہ "ہلٹن گارڈن اِن” ہوٹل کی تعمیر و نگرانی کے لیے قائم کی گئی ہے۔

 

اپنی جانچ میں، کمیشن نے ٹرانزیکشن کی نوعیت، مارکیٹ کے ڈھانچے پر اس کے اثرات اور حیدرآباد کی متعلقہ مارکیٹ میں ممکنہ مسابقتی مضمرات کا جائزہ لیا۔ سی سی پی نے مشاہدہ کیا کہ دونوں میں سے کوئی بھی فریق اس وقت ہاسپِیٹیلٹی سیکٹر میں فعال نہیں ہے، لہٰذا اس لین دین سے مارکیٹ میں کوئی افقی یا عمودی تعلق پیدا نہیں ہوتا۔

 

کمیشن کے جائزہ کے مطابق یہ ٹرانزیکشن نان ہوریزونٹل نوعیت کا ہے اور اس سے مسابقت میں کمی، مارکیٹ میں بگاڑ یا کسی غالب پوزیشن کے پیدا ہونے یا مضبوط ہونے کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔ لہٰذا ٹرانزیکشن کو کمپٹیشن ایکٹ 2010 کے تحت منظور کر لیا گیا ہے۔

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین