وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ چیف آف ڈیفنس فورسز کی تقرری کا نوٹیفکیشن مقررہ وقت پر جاری کر دیا جائیگا،اس کا عمل شروع ہو چکا ہے
خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (X) پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا: کہ سی ڈی ایف کے نوٹیفکیشن کے بارے میں غیر ضروری اور غیر ذمہ دارانہ قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔وزیرِ اعظم جلد واپس آ رہے ہیں۔ نوٹیفکیشن مقررہ وقت پر جاری کر دیا جائے گا۔
سی ڈی ایف کا عہدہ، جو 27ویں آئینی ترمیم کے تحت قائم کیا گیا، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی (CJCSC) کے ختم کیے گئے منصب کی جگہ لے گا، جو باضابطہ طور پر 27 نومبر کو ختم ہو گیا تھا۔ یہ ایک دوہرا عہدہ ہوگا جو آرمی چیف کے منصب کے ساتھ یکجا کر دیا گیا ہے
