43 C
Islamabad

نومبر میں راولپنڈی، اسلام آباد میں سیکیورٹی بڑا چیلنج بنی رہی، وزیرداخلہ محسن نقوی

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ نومبر میں راولپنڈی اور اسلام آباد میں سیکیورٹی بڑا چیلنج بنی رہی، پولیس، رینجرز، فوج کا کردارقابل تعریف ہے۔

سیکیورٹی اداروں کو سراہتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ افسوسناک واقعے کے بعد بھی سیکیورٹی اداروں نے شاندار کارکردگی دکھائی، راولپنڈی اور اسلام آباد میں پولیس، رینجرز اور پاک فوج کا کردارقابل ستائش رہا، سیکیورٹی اداروں نے فرائض انجام دےکر پاکستان کا نام بلند کیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کا بھی عہدہ رکھنے والے محسن نقوی نے کہا جنوبی افریقہ، زمبابوے اور سری لنکن بورڈز کے تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔ محسن نقوی کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ مہمان ممالک کیلئے مکمل سیکیورٹی یقینی بنائی گئی، مہمان ٹیموں نے پاکستان کا ساتھ دے کر بہترین مثال قائم کی۔

وفاقی وزیرداخلہ نے سیکیورٹی افسران کی جانفشانی کا ذکرتے کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہزاروں جوان اور افسران روزانہ ڈیوٹی پر کھڑے رہے۔ اس سے قبل ملک کو درپیش صورتحال پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا یہ بھی کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے افغانستان کو کئی بار پیغام بھجوایا کہ دہشتگردی پر کوئی سمجھوتا نہیں۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ یہ اصل میں دہشتگرد نہیں درندے ہیں جن کا انسانیت سے تعلق نہیں، کوئی بھی مذہب بچوں کو نشانہ بنانے کی اجازت نہیں دیتا، ان درندوں کا کوئی مذہب نہیں ان کو انسان کہنا انسانیت کی توہین ہے۔

 

 

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین