ملکی انتخابی نظام کو غیر اسلامی قرار دینے کا کیس عدالت عظمیٰ نے سماعت کے لیے مقرر کرلیا
جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 5 رکنی شریعت اپیلیٹ بینچ 5دسمبر کو کیس کی سماعت کرے گا۔
واضح رہے کہ شریعت اپیلیٹ بینچ کم و بیش ڈیڑھ سال بعد تشکیل دیا گیا ہے ۔
انتخابی نظام غیراسلامی قرار دینے کی درخواست 36سال قبل دائر ہوئی تھی ۔ شریعت کورٹ کے فیصلے کے خلاف حکومت نے 1989ء میں اپیلیں دائر کی تھیں
