40.4 C
Islamabad

ایف بی آر کو 1ہزار ضبط شدہ گاڑیاں نیلام کرنے کا حکم

سپریم کورٹ نے تاج محمد بنام کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ پشاور کے تاریخی مقدمے میں ایف بی آر کے حق میں فیصلہ سنایا

 

 فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی طرف سے سمگلنگ میں استعمال ہونے والی گاڑیوں کی ضبطگی سے متعلق سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کا خیر مقدم کیا گیا ہے

 

ایف بی آر کے مطابق اس فیصلے کے تحت سمگلنگ میں استعمال کی جانے والی گاڑی کو ضبط کرنے کی توثیق کی گئی ہے، یہ فیصلہ سمگلنگ کے خلاف کارروائی کیلئے پاکستان کسٹمز کو دستیاب قانونی فریم ورک کے ہاتھ واضح طور پر مضبوط کرتا ہے۔

 

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے مطابق پاکستان کسٹمز کے انفورسمنٹ اختیارات سے متعلق عدالت عظمیٰ کے اس فیصلے کا ایک عرصہ سے انتظار تھا، اس فیصلہ سے ملک گیر سطح پر انسداد سمگلنگ کی کارروائیوں کو مزید مؤثر بنانے میں مدد ملے گی، ان گاڑیوں کی نیلامی سے 8 ارب روپے سے زائد کی آمدن متوقع ہے، بروقت اور منصفانہ فاصلہ عادی سمگلروں کیلئے مؤثر رکاوٹ ثابت ہوگا

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین