40.4 C
Islamabad

پاکستان اور بحرین کا اقتصادی تعاون مزید مضبوط بنانے کا عزم

پاکستان اور بحرین نے اقتصادی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کا عزم کا اعادہ کیا ہے

 

وزیراعظم نے اپنے دو روزہ دورے کے دوران  شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ سے ملاقات کی

 

 تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نے تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان۔جی سی سی فری ٹریڈ ایگریمنٹ سے دوطرفہ تجارت میں تیزی آئے گی

 

انہوں نے بحرینی سرمایہ کاروں کو خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کے ذریعے پاکستان میں، خصوصاً فوڈ سیکیورٹی، آئی ٹی، تعمیرات، کان کنی، سیاحت اور صحت کے شعبوں میں مواقع تلاش کرنے کی دعوت دی

 

وزیراعظم نے بحرین میں موجود ڈیڑھ لاکھ سے زائد پاکستانیوں کے لیے حمایت پر شکریہ ادا کیا اور پاکستانی قیدیوں کو معاف کرنے پر بھی بادشاہ کا شکریہ ادا کیا

 

دونوں ممالک نے اس بات پر زور دیا کہ غزہ کے عوام کے لیے دیرپا امن اور استحکام بہت ضروری ہے

 

وزیراعظم نے بحرین کو 27-2026 کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی غیر مستقل نشست جیتنے پر مبارکباد دی اور قریبی تعاون کی یقین دہانی کرائی

 

دونوں اطراف نے موجودہ دوطرفہ 55 کروڑ ڈالر سے زائد کی تجارت کو ایک ارب ڈالر تک لے جانے کی صلاحیت پر بھی زور دیا

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین