43 C
Islamabad

وائٹ ہاؤس کے قریب فائرنگ، دو نیشنل گارڈز زخمی، مشتبہ افغان حملہ آور گرفتار

ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق وائٹ ہاؤس کے قریب نیشنل گارڈ پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں دو اہلکار زخمی ہو گئے

 

ترجمان نے بتایا کہ فائرنگ سے 2اہلکار شدید زخمی ہوگئے، وائٹ ہاؤس کو بند کر دیا گیا، واقعہ کی اطلاع پر امدادی ٹیمیں اور سکیورٹی اہلکار فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے، ایک مشتبہ شخص کو زخمی حالت میں حراست میں لے گیا گیا ہے۔

 

  فائرنگ کے واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پہنچ گئی۔  فائرنگ سے زخمی ہونے والے دونوں اہلکاروں کو  فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا جن کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

 

پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا گیا۔ امریکی حکام کے مطابق مشتبہ شخص کی شناخت 29 سال کے افغان شہری رحمان اللہ لکنوال سے کر لی گئی ۔ رحمان اللہ 2021 میں امریکا آیا تھا

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین