33.2 C
Islamabad

ادویہ سازی میں اجارہ داروں کے خلاف گھیرا تنگ

کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے فارما سیٹیکل اور صحت کے شعبے کی مصنوعات کی مارکیٹ کی موثر نگرانی کے لئے معلومات اور ڈیٹا کے تبادلے کو منظم اور مستقل شکل دینے کے لئے ایک مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کئے ہیں

 

مفاہمتی یاداشت پر کمپٹیشن کمیشن کے ممبر سلمان امین اور ڈریپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر عبیداللہ نے دستخط کیے

 

 کمپٹیشن کمیشن کے ہیڈ آفس میں منعقدہ تقریب میں کمپٹیشن کمیشن کے ممبر سعید احمد نواز، ڈریپ کے ڈائریکٹر لیگل افیئرز عامر لطیف اور دونوں اداروں کے سینئر افسران نے شرکت کی

 

یہ ایم او یو دونوں اداروں کے درمیان بایمی تعاون کا فریم ورک فراہم کرتا ہے۔ اس معاہدے کے تحت معلومات اور ڈیٹا کا تبادلہ، مشترکہ انفورسمنٹ، گمراہ کن اشتہارات، فارما سیکتر میں غیر منصفانہ مقابلے اور علاج و صحت سے متعلق مصنوعات اور اوور دی کاؤنٹر کیٹیگریز میں شفاف مارکیٹنگ کے دعوں کی نگرانی کو موثر بنایا جائے گا۔ اس فریم ورک میں ڈیجیٹل ڈیٹا شیئرنگ، اداراہ جاتی استعداد کار میں اضافہ، تحقیق اور پالیسی تجزیے میں تعاون بھی شامل ہے

 

دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمیشن کے ممبر سلمان امین نے کہا کہ خصوصاً ایسے ماحول میں جہاں آن لائن اشتہارات اور ای کامرس نے گمراہ کن اشتہار بازی کو بڑھا دیا ہے ، دونوں اداروں کی یہ شراکت داری صارفین کے تحفظ میں مدد دے گی۔ انہوں نے کہا کہ دواسازی کا شعبہ براہِ راست عوامی صحت پر اثر انداز ہوتا ہے، اس لیے دونوں اداروں کا قریبی تعاون ضروری ہے تاکہ  دواوں کی مارکیٹ میں شفافیت اور منصفانہ مقابلہ یقینی بنایا جا سکے

 

اس موقع پر ڈریپ کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر عبیداللہ نے کہا کہ وفاقی ریگولیٹری ادارے اپنے اپنے دائرہ کار میں کام کرتے ہیں، لیکن ان کے مقاصد مشترکہ ہیں

 

انہوں نے کہا کہ فاماسیوٹیکل سیکٹر میں قیمتوں کو ڈیریگولیٹ کیا جا چکا ہے تاہم فارما کمپنیوں کو مارکیٹ کے اصولوں کی پاسداریی اور سپلائی سے متعلق چیلنجز مشترکہ نگرانی کا تقاضا کرتے ہیں

 

ان کا کہنا تھا کہ اداروں کے درمیان تعاون اور ہم آہنگی ریگولیٹری نتائج کو بہتر بناتی ہے اور ضروری ادویات کی مناسب دستیابی اور منصفانہ قیمتوں کو یقینی بنانے میں مدد دیتی ہے۔

مزیداسی طرح کی
Related

پمز اسپتال کے چلڈرن یونٹ میں آتشزدگی 15 نومولود بچے جل گئے

اسلام آباد:  پمز اسپتال کی نرسری میں خوفناک آگ لگنے...

سپریم کورٹ نے عمران خان کو شفاء ہسپتال منتقل کرنے کا حکم دے دیا

سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)...

سی ڈی اے میں پانچ ارب روپے مالیت کے 360 پلاٹوں کی ٹرانسفر پر پابندی عائد

اسلام آباد پلاٹوں کی الاٹمنٹ میں مبینہ خرد برد کے...

تازہ ترین