الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضمنی الیکشن کے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا
پنجاب اسمبلی کے ضمنی انتخابات کے سرکاری نتائج جاری کر دیئے گئے
نتائج کے مطابق پی پی 73 سرگودھا سے میاں سلطان علی رانجھا، پی پی 87 میانوالی سے علی حیدر نور خان،پی پی 98 فیصل آباد سے آزاد علی تبسم اور پی پی 115 فیصل آباد سے محمد طاہر پرویز کامیاب قرار پائے
اسی طرح پی پی 116 فیصل آباد سے احمد شہیر،پی پی 203 ساہیوال سے محمد حنیف ،پی پی 269 مظفرگڑھ سے میاں عالمدار عباس قریشی کامیاب ہوئے
نتائج 23 نومبر کے ضمنی انتخابات کے مطابق جاری کیے گئے
