24.9 C
Islamabad

علامہ اقبال کے افکارپر عمل پیرا ہونے سے ہی پاکستان ایک اعتدال پسند اور فلاحی ریاست بنے گا، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے کہا ہے کہ پنجاب اوراہل پنجاب مفکر پاکستان علامہ محمد اقبال کی فکری عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں۔علامہ اقبال کے افکارپر عمل پیرا ہونے سے ہی پاکستان ایک اعتدال پسند اور فلاحی ریاست بنے گا۔جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نوازنے شاعر مشرق،مصور پاکستان علامہ محمد اقبال کے یوم پیدائش پر خصوصی پیغام میں مزید کہا کہ علامہ اقبال نے اپنی شاعری سے برصغیر کے مسلمانوں کو آزادی کا شعوردیااور نوجوانوں کیلئے فکر انگیزپیغام دیا۔

انہوں نے کہا کہ قوم کیلئے خودداری کادرس علامہ اقبال کا بہت بڑا احسان ہے، فلسفہ خود داری پر عمل علامہ اقبال سے اظہار محبت کا بہترین طریقہ ہے۔مریم نوازنے مزید کہا کہ علامہ اقبال کی شاعری اورافکار پر عمل کرناہی ان کو خراج تحسین پیش کرنے کا بہترین طریقہ ہے،انہوں نے اپنی فکرانگیز شاعری کے ذریعے خودداری، اعلی اقدار، انصاف پسندی، صاف گوئی اورجمہوریت کا درس دیا۔

وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ علامہ اقبال اسلام کے آفاقی پیغام کے علمبردار ہیں جو ہر زمانے کیلئے زندہ و پائندہ ہے،علامہ اقبال کے تصور پاکستان کو سمجھنے کی اشد ضرورت ہے، اقبال کے افکار پر عمل پیرا ہو کر آزادنہ، منصفانہ اور عادلانہ معاشی و سماجی نظام قائم کرنا وقت کی ضرورت ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ اقبال کے فکر و فلسفہ کی حقیقی تعبیرسے ہی پاکستان سیاسی، معاشی، مذہبی اور معاشرتی لحاظ سے دنیا میں ممتاز مقام حاصل کرے گا۔آج کے دن ہمیں بحیثیت قوم علامہ اقبال کے افکار کو مشعل راہ بنانے کے عزم کا اعادہ کرنا ہے۔

مزیداسی طرح کی
Related

اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کا انعقاد حکومت اورالیکشن دوبارہ آمنے سامنے

اسلام آباد(وقائع نگار )وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی...

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 3روزہ دورے پر چین پہنچ گئے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بدھ کو چین کے دارالحکومت...

آئی۔ایم ایف سے پاکستان کو 1 ارب 30 کروڑ ڈالرز موصول

مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا...

تازہ ترین