33.2 C
Islamabad

آذربائیجان ٹورزم بورڈ اور پاکستان ٹورزم مارٹ کے اشتراک سے اسلام آباد میں عشائیہ

اسلام آباد: آذربائیجان ٹورزم بورڈ اور پاکستان ٹورزم مارٹ کے اشتراک سے اسلام آباد میریٹ ہوٹل میں ایک خصوصی عشائیہ کا اہتمام کیا گیا جس کا مقصد آذربائیجان اور پاکستان کے درمیان سیاحت اور ثقافتی تعاون کو فروغ دینا تھا۔

تقریب میں دونوں ممالک کی ممتاز شخصیات نے شرکت کی، جن میں فلورین سینگسٹشمڈ، چیف ایگزیکٹو آفیسر آذربائیجان ٹورزم بورڈ؛ آفتاب الرحمٰن رانا، منیجنگ ڈائریکٹر پی ٹی ڈی سی؛ ظفر بختاوری، چیئرمین آذربائیجان–پاکستان جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری , سید محمد علی حمدانی، سی ای او پی ٹی ایم, رافیہ سید، ڈائریکٹر جنرل ٹی ڈی اے پی, سردار یاسر الیاس خان، نیشنل کوآرڈینیٹر وزیرِاعظم, سمیر احمدلی، ڈپٹی ہیڈ آف مشن، سفارتخانہ آذربائیجان, اور عدیبہ خالد جادون، چیف مارکیٹنگ آفیسر پی ٹی ایم شامل تھے۔

 تصویر میں دونوں برادر ممالک کے درمیان سیاحتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم اور مشترکہ وژن کی جھلک نمایاں ہے۔

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین