دنیا میں امن، مذہبی ہم آہنگی کو عام کرنے اور پیغام پاکستان کے فروغ اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت
وٹیکن سٹی: پاپا ئے روم پوپ لیووٹیکن سٹی سے چیئرمین مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی پاکستان/ خطیب و امام بادشاہی مسجد لاہور سفیر امن مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد کی ملاقات جس میں دینا بھر سے علماء، مذہبی سکالرز اور دیگر مذاہب سے تعلق رکھنے والے راہنماؤں نے شرکت کی،
سفیر امن مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد نے پوپ لیو ویٹیکن سٹی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بین المذاہب میں آہنگی وقت کی ضرورت ہے اور مکالمہ کے ذریعے ہم دنیا کو امن کی طرف لے کر آسکتے ہیں، اور تشددانہ رویوں کو ختم کرنے اور احترام انسانیت کو عام کرنے پر زور دیا گیا،
پوپ لیو نے آنے والے شرکاء کرام کا شکریہ ادا کیا اور دنیا میں انٹرفیتھ ہارمنی کی ضرورت پر زور دیا، اور بین المذاہب ہم آہنگی مکالمے کو بڑھانے کی بات کی، آخر میں سفیر امن مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد نے پاپا ئے روم پوپ لیوویٹیکن سٹی پاکستان کا عظیم نیرٹو اور بیانیہ پیغام پاکستان بھی پیش کیا جس کو انہوں نے سراہا، اور پاکستان کی دعوت بھی دی۔
