اسلام آباد: نائب صدر اسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن میاں یسین نے کہا ہے کہ پراپرٹی ٹرانسفر فیسوں
میں اضافے کے بعد مارکیٹ جمود کا شکار ہو گئی ہے،یہ اقدام جائیداد کی خرید و فروخت میں مزید کمی اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں کمی کا باعث بن رہا ہے،حکومت کو فوری طور پر اس کا نوٹس لیکر اس فیصلے کو واپس کروانا چاہیےاور سرمایہ کاری دوست پالیسیوں کو فروغ دینا چاہیے تاکہ مارکیٹ میں استحکام پیدا ہو سکے۔
انہوں نے کہا کہ ریئل اسٹیٹ سیکٹر کو پہلے ہی متعددٹیکسز کاسامنا ہے ایسے میں ٹرانسفر فیس میں اضافہ معیشت کے ایک اہم شعبے کو مزید دباؤ میں ڈال دے گا۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ حکومت ریئل اسٹیٹ شعبے کے اسٹیک ہولڈرز کیساتھ مشاورت کر کے ایک جامع اور قابلِ عمل پالیسی مرتب کرے تاکہ ریونیو میں اضافہ بھی ہو اور کاروباری سرگرمیوں کا تسلسل بھی برقرار رہے۔
