35.5 C
Islamabad

امریکی قائم مقام ناظم الامور نٹالی بیکر کی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے ملاقات, باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال

اسلام آباد:وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان باہمی احترام ،استحکام اور خوشحالی کے مشترکہ مقاصد پر مبنی دیرینہ تعلقات ہیں۔جمعرات کو وزارت دفاع سے جاری بیان کے مطابق امریکی سفارتخانہ کی قائم مقام ناظم الامور نٹالی بیکر نے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر دفاع نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان باہمی احترام ، استحکام اور خوشحالی کے مشترکہ مقاصد پر مبنی دیرینہ تعلقات ہیں۔دونوں فریقوں نے دوطرفہ تعلقات کی مثبت رفتار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک کے مابین تعلقات کی بحالی اور بڑھتی ہوئی گرمجوشی کو سراہا۔ بین الاقوامی برادری میں ایک ذمہ دار اور مستقبل کے متلاشی شراکت دار کے طور پر پاکستان کے تعمیری کردار اور بڑھتے ہوئے تعاون کو سراہا گیا۔

مزیداسی طرح کی
Related

آئی۔ایم ایف سے پاکستان کو 1 ارب 30 کروڑ ڈالرز موصول

مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا...

آئیکسو چیف ایگزیکٹو کا اٹک سرکل میں بجلی چوروں کےخلاف گرینڈ آپریشن

اسلام آباد(محمد اسحاق عباسی سے) آئیسکو چیف ایگزیکٹو چوہدری...

تازہ ترین