33.6 C
Islamabad

جدہ پراپرٹی ایکسپو، اوورسیز پاکستانیوں کے لیے نئی سرمایہ کاری کے مواقع

اسلام آباد (اے پی پی):جدہ میں دو روزہ پاکستان انٹرنیشنل پراپرٹی ایکسپو کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ اور اوورسیز پاکستانیوں کی شمولیت کے ذریعے ملکی معیشت کو مضبوط بنانا تھا۔ ایکسپو میں لاہور، کراچی، اسلام آباد اور دیگر بڑے شہروں کے 50 سے زائد رہائشی اور تجارتی منصوبے پیش کیے گئے، جنہیں دیکھنے کے لیے بڑی تعداد میں اوورسیز پاکستانیوں، تاجروں اور کمیونٹی رہنماؤں نے شرکت کی۔

ایکسپو کا افتتاح اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آئی سی سی آئی) کے صدر سردار طاہر محمود نے پاکستان بزنس فورم سعودی عرب کے صدر عقیل آرائیں اور دیگر معزز مہمانوں کے ہمراہ کیا۔اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے سردار طاہر محمود نے منتظم عمران خٹک کو کامیاب تقریب کے انعقاد پر مبارکباد دی اور کہا کہ پاکستان کا رئیل اسٹیٹ سیکٹر محفوظ اور منافع بخش سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کرتا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ "پاکستان تیزی سے ڈیجیٹل دور کی طرف بڑھ رہا ہےجس سے کاروبار اور سرمایہ کاری مزید آسان ہو جائے گی۔انہوں نےکہا کہ اوورسیز پاکستانی اب لاہور، کراچی اور اسلام آباد جیسے بڑے شہروں میں رہائشی منصوبوں میں آسانی سے سرمایہ کاری کر سکتے ہیں اور اپنے وطن میں گھر کا خواب پورا کر سکتے ہیں۔

دریں اثنا جدہ میں مقیم بین الاقوامی فوٹوگرافر جہانگیر خان نے اے پی پی سے آن لائن گفتگو میں کہا کہ اس ایکسپو نے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے “ایک نئی امید” پیدا کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے پروگرام نہ صرف معاشی اعتماد کو فروغ دیتے ہیں بلکہ اوورسیز پاکستانیوں اور وطنِ عزیز کے درمیان جذباتی اور مالی تعلقات کو بھی مضبوط کرتے ہیں۔جہانگیر خان نے کہا کہ پاکستانی کمیونٹی کی بھرپور شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ ذمہ دار اور محفوظ سرمایہ کاری کے ذریعے پاکستان کی ترقی میں گہری وابستگی رکھتے ہیں۔

مزیداسی طرح کی
Related

آئی۔ایم ایف سے پاکستان کو 1 ارب 30 کروڑ ڈالرز موصول

مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا...

آئیکسو چیف ایگزیکٹو کا اٹک سرکل میں بجلی چوروں کےخلاف گرینڈ آپریشن

اسلام آباد(محمد اسحاق عباسی سے) آئیسکو چیف ایگزیکٹو چوہدری...

تازہ ترین