اسلام آباد: سینیٹ آف پاکستان کے ڈپٹی ڈائریکٹر برائے چیئرمین سینیٹ، چودھری ناصر رفیق کے والدِ محترم چودھری محمد رفیق مرحوم کی ختم و قل خوانی اسلام آباد کے سیکٹر جی۔7 میں منعقد ہوئی، جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
ختم و قل خوانی میں وزارتِ اطلاعات و نشریات کے پرنسپل انفارمیشن آفیسر مبشر حسن، ایڈیشنل سیکرٹری وزیرِاعظم آفس محیب علی، جوائنٹ سیکرٹری وزارتِ ہاؤسنگ عدنان دیار، سی ای او پی آئی ڈی سی ایل (وزارتِ ہاؤسنگ) وسیم حیات باجوہ، ڈائریکٹر ایف آئی اے عبدالسلام شیخ، سینئر جوائنٹ سیکرٹری وزارتِ تعلیم آفتاب رشید، ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز چیئرمین سی ڈی اے شاہد کیانی، ڈائریکٹر پی آر ڈاکٹر احسن، ڈی جی پروٹوکول چیف جسٹس آف پاکستان طاہر رشید، جوائنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر پی آئی ایم ایس چوہدری وارث، اور ڈائریکٹر سینیٹ اسد مروت نے شرکت کی۔
