35.5 C
Islamabad

اسلام آباد گولڑہ فرنیچر مارکیٹ میگا ڈسکاؤنٹ کا آغاز , جشن کا سماں

فرنیچر شو رومز میگا ڈسکاونٹ سے جعل سازوں کی حوصلہ شکنی ہوگی ۔ اجمل بلوچ. نمائیشوں کے آرگنائزر جعلی کمپنیوں کو سٹال دیتے ہیں ۔ زاہد حسین۔ عرفان چوہدری, جعلی نمائشوں کے بارے لا تعداد شکایات ہیں۔ نوٹس لیا جائے ۔ خالد چوہدری – اختر عباسی

اسلام آباد: آل پاکستان انجمن تاجران اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد کے صدر اجمل بلوچ ۔ فرنیچر ایسوسی ایشن پاکستان کے چیئرمین زاہد حسین ، نائب صدر آئی سی سی آئی عرفان چوہدری اور جنرل مینجر ڈائمنڈ فوم سجاد احمد کے ہمراہ گولڑہ روڑ فرنیچر مارکیٹ اسلام آباد میں پندرہ روزہ میگا ڈسکاؤنٹ ایونٹ کا افتتاح کر دیا . جس میں فرنیچر کے کاروبار سے منسلک تاجروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر اجمل بلوچ اور زاہد حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میگا ڈسکاونٹ ایونٹ سے جعلی نمائیش لگانے والوں سے چھٹکارہ ملے گا ۔ ان کے سٹال ہولڈرز کے بارے میں لا تعداد شکایات ملتی ہیں کہ ان کا فرنیچر غیر معیاری ہوتا ہے اور بعد میں رابطہ بھی نہیں ہوتا کیونکہ پروفیشنل سٹال لگانے والوں کی کوئی فیکٹری نہیں ہوتی اور وہ ذمہ داری بھی قبول نہیں کرتے۔ ان کا کوئی برانڈ نہیں ہوتا ۔ فرنیچر مارکیٹ میں تمام تاجروں نے ڈسکاونٹ کا اعلان کیا ہے ان کا شو روم بھی ہے اور ایف بی آر میں بھی رجسٹرڈ ہیں اس طرح شو رومز کے میگا ڈسکاونٹ سے جعل سازوں کی حوصلہ شکنی ہوگی اور گاہکوں کو معیاری میٹریل ملے گا۔

اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدرعرفان چوہدری نے کہا کہ کاروباری بڑھانے کے لئے جو بھی مارکیٹ اقدامات کرے گی اس کی حوصلہ افزائی کی جائے گی اس سے کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔ سابق سینیٹر نائب صدر آئی سی سی آئی خالد چوہدری ۔ آبپارہ مارکیٹ کے جزل سیکرٹری اختر عباسی اور چیف ایگزیکٹو ڈائمنڈ فوم نے بھی خطاب کیا اور پندرہ روزہ میگا ڈسکاونٹ ایونٹ آرگنائزر کو مبارک باد دی.

مزیداسی طرح کی
Related

آئی۔ایم ایف سے پاکستان کو 1 ارب 30 کروڑ ڈالرز موصول

مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا...

آئیکسو چیف ایگزیکٹو کا اٹک سرکل میں بجلی چوروں کےخلاف گرینڈ آپریشن

اسلام آباد(محمد اسحاق عباسی سے) آئیسکو چیف ایگزیکٹو چوہدری...

تازہ ترین