28.6 C
Islamabad

پاکستان محفوظ، جامع اور پائیدار ٹرانسپورٹ نیٹ ورک کے قیام کے لیے پرعزم ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری کی اقوام متحدہ کے سڑکوں کی حفاظت کیلئے خصوصی نمائندہ ژاں ہنری ٹوڈ سے ملاقات میں گفتگو

اسلام آباد:صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان محفوظ، جامع اور پائیدار ٹرانسپورٹ نیٹ ورک کے قیام کے لیے پرعزم ہے۔ ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری سے اقوام متحدہ کے سڑکوں کی حفاظت کے لئے خصوصی نمائندہ ژاں ہنری ٹوڈ نے ملاقات کی۔ صدر مملکت نے عالمی سطح پر سڑکوں کی حفاظت کے فروغ میں ژاں ہنری ٹوڈ کے کردار کو سراہا۔ صدر مملکت نے ریجنل ٹرانسپورٹ منسٹرز کانفرنس کی میزبانی کو خطے میں محفوظ و مربوط ٹرانسپورٹ کے لیے اہم سنگ میل قرار دیا۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان سڑک حادثات کے باعث اموات میں کمی کے لیے موثر ضابطہ سازی، نفاذ اور عوامی آگاہی کے لیے پرعزم ہے۔ صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ ملک میں سڑکوں کے ڈھانچے اور ٹریفک نظام کی بہتری کے اقدامات جاری ہیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان محفوظ، جامع اور پائیدار ٹرانسپورٹ نیٹ ورک کے قیام کے لیے پرعزم ہے۔

ژاں ہنری ٹوڈ نے صدر مملکت کو بتایا کہ ہر سال دنیا بھر میں تقریباً بارہ لاکھ افراد سڑک حادثات میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں، سڑکوں کی حفاظت کے لیے بہتر تعلیم، قانون نافذ کرنے، معیاری سڑکوں اور محفوظ گاڑیوں کی ضرورت ہے۔ ژاں ہنری ٹوڈ نے کہا کہ سڑک حادثات کے باعث دنیا بھر میں ہر سال اربوں ڈالر کے معاشی نقصانات ہوتے ہیں۔ ملاقات کے دوران سینیٹر شیری رحمٰن اور سینیٹر سلیم مانڈوی والا بھی موجود تھے۔

مزیداسی طرح کی
Related

اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کا انعقاد حکومت اورالیکشن دوبارہ آمنے سامنے

اسلام آباد(وقائع نگار )وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی...

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 3روزہ دورے پر چین پہنچ گئے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بدھ کو چین کے دارالحکومت...

آئی۔ایم ایف سے پاکستان کو 1 ارب 30 کروڑ ڈالرز موصول

مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا...

تازہ ترین