37.7 C
Islamabad

کویت میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر ظفر اقبال کی وزیر تیل اور اعلی کویتی حکام سے ملاقاتیں

کویت: کویت میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر ظفر اقبال نے کویت میں منعقد ہونے والے توانائی سے متعلقہ ڈبلیو پی سی، ایونٹ کے موقعہ پر کویت کے وزیر تیل طارق سلیمان الرومی، سٹیٹ سیکرٹری وزارت تیل شیخ ڈاکٹر نمر فہد الملک الصباح، سی ای او کویت پٹرولیم کارپوریشن شیخ نواف سعود الصباح اور سی ای او کویت آئل کمپنی احمد جابر العیدان سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

پاکستانی سفارتخانہ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ان ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
رپورٹ: محمد عمر

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین