34.3 C
Islamabad

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کا غلام اسحاق خان انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی ، ٹوپی (صوابی) کا دورہ

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے سکیورٹی صورتحال اور سوشل میڈیا کے کردار پر بات چیت کی اور طلبہ کے سوالات کے تفصیلی جوابات دئیے

راولپنڈی: پاک فوج کے ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز (ڈی جی آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے غلام اسحاق خان انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی ، ٹوپی (صوابی) کا دورہ کیا۔ انہوں نے حالیہ پاک افغان سرحدی جھڑپ، سکیورٹی صورتحال اور سوشل میڈیا کے کردار پر بھی بات چیت کی۔ اس حوالیسے جاری تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ پاکستان نے افغانستان میں خوارج کی موجودگی کیخلاف مؤثر اقدامات کیے ہیں اور آئندہ بھی پاک فوج ہر دشمن کی جارحیت کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہو گی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ نوجوان قوم کے روشن مستقبل کے ضامن ہیں اور ملکی ترقی و خوشحالی میں نوجوانوں کا کردار کلیدی ہے۔ اس موقع پر طلبہ اور اساتذہ کی جانب سے شہداء و غازیانِ پاک افواج کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

یونیورسٹی کے طلبہ کا کہنا تھا کہ ایسی مزید بامقصد نشستیں منعقد کی جانی چاہئیں تاکہ ڈس انفارمیشن اور پروپیگنڈے کا خاتمہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ قوم امن کی کاوشوں اور ملکی ترقی میں پاک فوج کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ طلبہ نے کہا کہ پاک فوج نے دشمن کو بھرپور اور فیصلہ کن جواب دیا جس پر ہمیں فخر ہے ،طلبہ

ڈی جی آئی ایس پی آر نے طلبہ کے سوالات کے تفصیلی جوابات دئیے جس سے طلبہ کے ذہنوں میں موجود ابہام دور ہوئے۔

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین