26.7 C
Islamabad

اوپن یونیورسٹی میں ”پاک۔ترکیہ دوستی کاہفتہ” منایا جائے گا

انٹرنیشنل کانفرنس، فوٹو نمائش اور تیر اندازی کے مقابلے کا انعقاد30 اکتوبر کو ہوگا

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اور یونس ایمرے انسٹی ٹیوٹ پاکستان نے اپنی اپنی حکومتوں کی ہدایات پر30اکتوبر تا5نومبر ”پاک۔ترکیہ تعلقات کا ہفتہ” منانے کا اعلان کیاہے۔ اس حوالے سے دونوں ممالک کے درمیان گہرے تاریخی، ثقافتی اور علمی تعلقات کے فروغ کے حوالے سے 30۔اکتوبر کو انٹرنیشنل کانفرنس منعقد کی جائے گی۔تقریبات کے سلسلے میں ترکیہ کی تہذیب و ثقافت پر مبنی فوٹو نمائش بھی یونیورسٹی میں سجائی جائے گی، جس میں ترکیہ کے فن، ورثے اور جدید ترقی کو اجاگر کیا جائے گا۔

اس کے ساتھ ساتھ طلبہ کے درمیان روایتی تیر اندازی کا مقابلہ بھی ہوگا جو ترکیہ کی قدیم کھیلوں کی روایت کو خراجِ تحسین پیش کرے گا۔ان تقریبات کی جامع منصوبہ بندی ڈائریکٹوریٹ آف انٹرنیشنل کولیبریشن اینڈ ایکسچینج اور ڈائریکٹوریٹ آف اسٹوڈنٹس ایڈوائزری اینڈ کونسلنگ سروسز نے ترکیہ کے یونس ایمرے انسٹی ٹیوٹ کے تعاون سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود کی خصوصی ہدایت پر کی ہے۔

یونس ایمرے انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر، ڈاکٹر خلیل طوقار کے مطابق ان تقریبات کا مقصد دونوں برادر ممالک( پاکستان اور ترکیہ)کے درمیان علمی، ثقافتی اور تاریخی تعلقات کو مزید مضبوط بنانا ہے۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے کہا کہ ان تقریبات سے طلبہ کو ترکیہ کی تاریخ، فن، ثقافت اور معاشرتی اقدار کو قریب سے جاننے کا موقع ملے گا جبکہ علمی سطح پر پاک۔ترکیہ تعلقات کو فروغ دینے کے نئے امکانات پیدا ہوں گے۔

 

مزیداسی طرح کی
Related

اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کا انعقاد حکومت اورالیکشن دوبارہ آمنے سامنے

اسلام آباد(وقائع نگار )وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی...

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 3روزہ دورے پر چین پہنچ گئے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بدھ کو چین کے دارالحکومت...

آئی۔ایم ایف سے پاکستان کو 1 ارب 30 کروڑ ڈالرز موصول

مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا...

تازہ ترین