33.2 C
Islamabad

پاک افغان جنگ ختم کرنا میرے لیے بہت آسان ہے، چاہوں تو یہ جنگ فوراً ختم کروا سکتا ہوں، ٹرمپ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاک افغان جنگ ختم کرانا میرے لیے بہت آسان ہے۔ اوول آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے 8 جنگیں رکوائیں جس میں پاک بھارت جنگ بھی شامل ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری کشیدگی کو ختم کرنا میرے لیے بہت آسان ہے۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ مجھے جنگیں رکوانا پسند ہے، پاکستان اور افغانستان کی حالیہ سرحدی کشیدگی سے پوری طرح آگاہ ہوں اور اگر چاہوں تو دونوں ممالک کے درمیان یہ جنگ فوراً ختم کروا سکتا ہوں۔

امریکی صدر نے بات چیت کے دوران ایک بار پھر پاک بھارت جنگ بندی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے مجھے بتایا کہ میں نے پاک بھارت جنگ ختم کر کے لاکھوں جانیں بچائیں۔

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین