25.4 C
Islamabad

علماء منبر و محراب کے ذریعے مذہبی ہم آہنگی،رواداری، قومی یکجہتی اور تشدد سے پاک معاشرہ بنانے میں بھرپور کردار ا دا کریں، مولانا عبدالخبیر آزاد

ملک دشمن طاقتیں اور بھارت پاکستان میں انتشار و عدم استحکام پیدا کرنا چاہتی ہیں ہم دشمن کی سازشوں کو ناکام بنا دیں گے،
غزہ جنگ کے خاتمے کے بعد اہل فلسطین اپنے گھروں میں واپس آکر خوشیاں منا رہے ہیں جس پر ہم اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں، چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی

لاہور: بادشاہی مسجد لاہور میں جمعتہ المبارک کے عظیم الشان اجتماع سے چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان /خطیب و امام بادشاہی مسجد لاہور سفیرامن مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امام الانبیاء حضرت محمد مصطفی تمام جہانوں اور پوری انسانیت کیلئے رحمت بن کر تشریف لائے۔ آپ کا فر مان ہے کہ مومن مومن کا بھائی ہے، آج ہمیں مذہبی ہم آہنگی، رواداری کیلئے سیرت النبی سے روشنی حاصل کرنا ہوگی، حضور نبی کریم کی سیرت طیبہ ہمیں وحدت، اتحاد، اخوت، محبت،بھائی چارہ اور احترام انسانیت کا درس دیتی ہے، دنیا کی تمام مشکلات و مسائل کاحل سیرت نبوی کی پیروی میں ہے۔

مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ وطن عزیز پاکستان اسلام اور کلمہ طیبہ کی بنیاد پر معرض وجود میں آیا جو لاکھوں انسانوں کی قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا، پاکستان کا تحفظ پوری قوم کی ذمہ داری ہے، ملک دشمن طاقتیں پاکستان میں انتشار و عدم استحکام پیدا کر کے دہشت گردی، بدامنی اور فرقہ واریت کو ہوا دیکر ہمیں آپس میں لڑا کر ہماری قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانا چاہتی ہیں،ہمیں بیدار رہنا ہوگا، اور ملک دشمن کی تمام ناپاک سازشوں کو ناکام بنانا ہوگا، پاکستان عالم اسلام کا قلعہ ہے، افواج پاکستان اور قومی سلامتی کے تمام ادارے ملک و قوم کیلئے باعث فخر ہیں، پاکستان کی سلامی وتحفظ اوردفاع کیلئے تمام علمائ کرام اورپوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، آج پاکستان میں اتحاد وحدت، قومی یکجہتی اور پیغام پاکستان کا فروغ وقت کی اشد ضرورت ہے۔

مولانا سیدمحمد عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ فلسطین غزہ میں قیام امن کیلئے امن معاہدہ کی کامیابی عالمی برادری اور پوری اْمت مسلمہ کی جیت ہے،غزہ جنگ کے خاتمے کے بعد اہل فلسطین اپنے گھروں میں واپس آکر خوشیاں منا رہے ہیں جس پر ہم اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں،حکومت پاکستان کی اپیل پر آج یوم تشکر اور اہل فلسطین و غزہ کے ساتھ اظہار یکجہتی پورے ملک میں منائی جا رہی ہے، اللہ تعالی ہمارے وطن عزیز پاکستان کو ہر اندرونی و بیرونی خطرات سے محفوظ رکھے، پاکستان کو تاقیامت شاد و آباد رکھے،آمین۔بعدا ز نماز جمعہ عالم اسلام کے اتحاد،حرمین شریفین کے تحفظ،ملکی سلامتی،ترقی و خوشحالی اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی کیلئے خصوصی دعاء کی گئی۔

مزیداسی طرح کی
Related

اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کا انعقاد حکومت اورالیکشن دوبارہ آمنے سامنے

اسلام آباد(وقائع نگار )وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی...

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 3روزہ دورے پر چین پہنچ گئے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بدھ کو چین کے دارالحکومت...

آئی۔ایم ایف سے پاکستان کو 1 ارب 30 کروڑ ڈالرز موصول

مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا...

تازہ ترین