26.7 C
Islamabad

وزیراعلیٰ پنجاب کلین ایئر پروگرام کے تحت کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ ملتان میں جدید زرعی مشین سپر سیڈرز کی قرعہ اندازی کی تقریب

ملتان: وزیراعلیٰ پنجاب کے کلین ایئر پروگرام کے تحت کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ ملتان میں جدید زرعی مشین سپر سیڈرز کی قرعہ اندازی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر محکمہ زراعت کے افسران، کسان نمائندگان اور علاقہ بھر کے کاشتکار بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔ پروگرام کے تحت موصول ہونے والی 310 درخواستوں میں سے تمام دستاویزات کی جانچ پڑتال کے بعد146درخواستیں منظور ہوئیں، جن میں سے 38 خوش نصیب کاشتکاروں کو قرعہ اندازی کے ذریعے کامیاب قرار دیا گیا، جنہیں جدید زرعی مشین سپر سیڈرز 60 فیصد سبسڈی پر فراہم کیے جائیں گے۔

تقریب سے ڈائریکٹر ایگریکلچر انجینئرنگ ڈاکٹر حارث عبداللہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر کلین ایئر پروگرام کا مقصد ماحولیاتی آلودگی میں کمی لانا اور کاشتکاروں کو جدید، ماحول دوست زرعی مشینری کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپر سیڈرز کے استعمال سے نہ صرف فصلوں کی باقیات کو موثر انداز میں زمین میں ضم کیا جا سکتا ہے بلکہ دھوئیں کے اخراج اور فضائی آلودگی میں بھی نمایاں کمی آتی ہے۔

حکومت پنجاب کا یہ اقدام ماحولیاتی تحفظ اور جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کےلئے ایک اہم پیشرفت ہے۔ کاشتکاروں کو جدید مشینری کی فراہمی سے نہ صرف فضائی آلودگی میں کمی آئے گی بلکہ زرعی پیداوار کے معیار اور مقدار میں بھی اضافہ ہوگا۔ تحصیلدار میاں امجد نے قرعہ اندازی میں کامیاب خوش نصیب کاشتکاروں کو مبارکباد دی اور کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے سپر سیڈرکے ایک یونٹ پر 8 لاکھ 4 ہزار روپے سبسڈی فراہم کی جارہی ہے۔ کاشتکار ضروری کارروائی کے بعد جلد اپنے ذمہ رقم فوری متعلقہ بینک /فرم کو جمع کرائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سپر سیڈر ایک جدید زرعی مشین ہے جو دھان یا کپاس کی باقیات کو جلانے کے بجائے زمین میں ملاتی ہے، جس سے نامیاتی مادہ میں اضافہ، مٹی کی زرخیزی میں بہتری اور آئندہ فصلوں کی پیداوار میں اضافہ ممکن ہوتا ہے۔ یہ مشین ماحول دوست، توانائی موثر اور پائیدار زراعت کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔

مزیداسی طرح کی
Related

اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کا انعقاد حکومت اورالیکشن دوبارہ آمنے سامنے

اسلام آباد(وقائع نگار )وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی...

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 3روزہ دورے پر چین پہنچ گئے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بدھ کو چین کے دارالحکومت...

آئی۔ایم ایف سے پاکستان کو 1 ارب 30 کروڑ ڈالرز موصول

مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا...

تازہ ترین