37.7 C
Islamabad

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی، پیٹرول 5.66 روپے اورہائی سپیڈ ڈیزل 1.39 روپے فی لیٹرسستا

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی۔ پیٹرول کی قیمت میں 5.66 روپے اورہائی سپیڈڈیزل کی قیمت میں 1.39روپے فی لیٹرکمی کردی گئی ہے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق آئل اینڈگیس ریگولیٹری اتھارٹی اورمتعلقہ وزارتوں کی سفارشات پرپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا گیا ہے۔

پیٹرول کی قیمت 5.66 روپے کی کمی کے بعد 263.02 روپے اورہائی سپیڈڈیزل کی قیمت 1.39روپے کی کمی کے بعد 275.41 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

مٹی کے تیل کی قیمت 3.26 روپے کی کمی کے بعد 181.71روپے اورلائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 2.74 روپے کی کمی کے بعد 162.76 روپے ہمقرر کی گئی ہے۔

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین