33.2 C
Islamabad

ایچ ای سی نے 11 اور 12 اکتوبر کو ہونے والے امتحانات ملتوی کر دیئے

اسلام آباد: ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کی ایجوکیشن ٹیسٹنگ کونسل (ای ٹی سی) نے 11 اور 12 اکتوبر 2025ء کو ہونے والے مختلف تحریری امتحانات کو ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ایچ ای سی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک کے مختلف شہروں میں امن و امان کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر انڈر گریجویٹ سٹڈیز داخلہ ٹیسٹ (یو ایس اے ٹی)، ہائر ایجوکیشن اپٹیٹیوڈ ٹیسٹ (ایچ اے ٹی) اور اے ایم ایل-سی ایف ٹی کے عہدوں کے لیے بھرتی ٹیسٹ ملتوی کیے گئے ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ملتوی شدہ امتحانات کے نئے شیڈول سے جلد ہی تمام رجسٹرڈ امیدواروں کو مطلع کیا جائے گا۔ ایچ ای سی نے امید ظاہر کی ہے کہ ملک کی موجودہ صورتحال میں جلد ہی بہتری آئے گی اور امیدواروں کو امتحانات کے لیے مزید پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین