28.6 C
Islamabad

وزیراعظم شہباز شریف کا اورکزئی میں 30 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اورکزئی میں 30 دہشتگردوں کو جہنم رسید کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز کے افسراور جوان اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر ملک دشمن عناصر کے ناپاک عزائم سے ارض وطن کی حفاظت میں شب و روز مصروف عمل ہیں، لیفٹیننٹ کرنل جنید طارق شہید اور میجر طیب راحت شہید سمیت دیگر شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔

جمعہ کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے گزشتہ دنوں اورکزئی میں دہشتگردی میں ملوث فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے خلاف جمال مایہ میں کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا ۔ وزیراعظم نے کارروائی میں ملوث تیس دہشتگردوں کو جہنم رسید کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ لیفٹیننٹ کرنل جنید طارق شہید اور میجر طیب راحت شہید سمیت دیگر شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کے افسر اور جوان اپنی جانیں ہتھیلی پر رکھ کر ملک دشمن عناصر کے ناپاک عزائم سے ارض وطن کی حفاظت میں شب و روز مصروف عمل ہیں۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ افواج پاکستان کا ہر افسر و جوان جو وطن عزیز کی خاطر جام شہادت نوش کرتا ہے مجھ سمیت پوری قوم کا فخر ہے، دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے اور دہشتگردی کے عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ ارض وطن کی حفاظت کے غیر متزلزل عزم میں مجھ سمیت پوری قوم اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

مزیداسی طرح کی
Related

اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کا انعقاد حکومت اورالیکشن دوبارہ آمنے سامنے

اسلام آباد(وقائع نگار )وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی...

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 3روزہ دورے پر چین پہنچ گئے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بدھ کو چین کے دارالحکومت...

آئی۔ایم ایف سے پاکستان کو 1 ارب 30 کروڑ ڈالرز موصول

مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا...

تازہ ترین