28.6 C
Islamabad

امن کا نوبل انعام حاصل کرنے کا امریکی صدر ٹرمپ کا خواب چکنا چور، انعام وینزویلا کی ماریہ کورینہ کو مل گیا

اوسلو : امن کا نوبل انعام حاصل کرنے کا امریکی صدر ٹرمپ کا خواب چکنا چور، انعام وینزویلا کی ماریہ کورینہ کو مل گیا۔ امن نوبل انعام کے اعلان کی تقریب اوسلو میں ہوئی۔ وینزویلا میں جمہوریت کے لیے جدودجہد کرنے پر ماریہ کورینہ نے نوبل انعام حاصل کیا، یہ انعام 10دسمبر کو دیا جائے گا۔

نوبل امن کمیٹی کی جانب سے نو بل انعام کیلئے338 نامزدگیوں پر غور کیا گیا۔ اعلان کرتے ہوئے نوبل کمیٹی نے کہا کہ ماریہ کورینہ نے وینزویلا میں جمہوریت کیلئے بھرپورکرداراداکیا، انہوں نے جمہوریت اورآزادانہ انتخابات کیلئے صعوبتیں برداشت کیں۔

واضح رہے دنیا بھر میں امن، انسانی حقوق اور ہم آہنگی کے فروغ کے لیے دیا جانے والا نوبل امن انعام اپنی ایک سو چوبیس سالہ شاندار تاریخ کے ساتھ آج بھی امید کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ یہ عالمی اعزاز سویڈن کے سائنس دان الفریڈ نوبل کی وصیت کے مطابق شروع کیا گیا، جنہوں نے اپنی دولت کا ایک حصہ ا±ن شخصیات یا اداروں کے نام کرنے کی وصیت کی تھی جو دنیا میں امن اور بھائی چارے کے قیام کے لیے نمایاں کردار ادا کریں۔

پہلا نوبل امن انعام 1901 میں دیا گیا، جبکہ یہ ایوارڈ ہر سال ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں دس دسمبر کو الفریڈ نوبل کی برسی کے موقع پر پیش کیا جاتا ہے۔ اب تک یہ اعزاز نیلسن منڈیلا، مدر ٹریسا، مارٹن لوتھر کنگ جونیئر، ملالہ یوسفزئی اور وانگاری ماتھائی سمیت کئی نمایاں عالمی شخصیات کو مل چکا ہے۔

مزیداسی طرح کی
Related

اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کا انعقاد حکومت اورالیکشن دوبارہ آمنے سامنے

اسلام آباد(وقائع نگار )وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی...

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 3روزہ دورے پر چین پہنچ گئے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بدھ کو چین کے دارالحکومت...

آئی۔ایم ایف سے پاکستان کو 1 ارب 30 کروڑ ڈالرز موصول

مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا...

تازہ ترین