اسلام آباد :جاز نے ماحولیاتی تحفظ اور نیٹ زیرو کے اہداف کے لیے اپنے عزم کو مزید مضبوط کرتے ہوئے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے تعاون سے بڑے پیمانے پر شجر کاری مہم شروع کی ہے۔ اس منصوبے کو "جاز کاربن سنک پروجیکٹ” کا نام دیا گیا ہے، اور اس کا مقصد قدرتی طریقوں کے ذریعے کاربن کے اثرات میں کمی اور شہری ماحولیاتی نظام کی بحالی ہے۔اس سال جاز نے 8 ہزار مقامی درخت لگائے ہیں، جس سے اس کے کاربن سنک
کی مجموعی تعداد 45 ہزار 760 درختوں تک پہنچ گئی ہے۔
یہ درخت ہر سال تقریباً 1308 ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ جذب کرتے ہیں، جن میں حالیہ شجر کاری سے 11.45 ٹن کا اضافہ ہوا ہے۔ یہ منصوبہ درجہ حرارت میں کمی، حیاتیاتی تنوع کی بحالی، ہوا کے معیار میں بہتری، اور زمین کے کٹاؤ اور ماحولیاتی خطرات سے بچاؤ میں مددگار ثابت ہو رہا ہے۔ماحولیاتی اقدامات کے ساتھ ساتھ، جاز کو حال ہی میں شوکت خانم ایکسیلنس ایوارڈ برائے کارپوریٹ سوشل ریسپانسبلٹی سے نوازا گیا ہے۔
ہم مستقبل کے لیے درخت لگا رہے ہیں اور زندگی بچانے والی صحت کی سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔ ہمارا مقصد پاکستان میں دیرپا مثبت اثر پیدا کرنا ہے۔جاز کاربن سنک پروجیکٹ اور شوکت خانم میموریل کینسر اسپتال و ریسرچ سینٹر جیسے اداروں کے ساتھ شراکت کے ذریعے جاز ایک پائیدار، صحت مند اور پر ماحول دوست پاکستان بنانے کے عزم پر گامزن ہے۔
