34.4 C
Islamabad

ریٹائرڈ ورکرز کو ایک موثر اور شفاف نظام کے ذریعے پنشنری فوائد حاصل کرنے کو یقینی بنایا جائے, چیئرمین ای او بی آئی ڈاکٹر جاوید احمد شیخ

ای او بی آئی نے اٹک ریفائنری لمیٹڈ  کےریٹائرڈملازمین میں نظر ثانی شدہ پنشن کی ادائیگی کے آرڈر تقسیم کر دیے۔

راولپنڈی: اٹک ریفائنری لمیٹڈ کے ریٹائرڈ ملازمین کے لیے نظر ثانی شدہ پنشن کی ادائیگی کے آرڈرز کی تقسیم کی تقریب راولپنڈی میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں ای او بی آئی کے چیئر مین ڈاکٹر جاوید احمد شیخ ، اے آر ایل کی انتظامیہ اور سی بی اے کے نمائندوں کے ساتھ ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل (آپریشنز ) جناب محمد امین نے شرکت کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیئر مین ، ای او بی آئی ڈاکٹر جاوید احمد شیخ نے شرکاء کو آگاہ کیا کہ ہی او بی آئی پورے ملک میں ہر بیمہ شدہ شخص تک اپنے فوائد پہنچانے کے لیے پوری کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے ای او بی آئی کے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ریٹائرڈ ورکرز کو ایک موثر اور شفاف نظام کے ذریعے پنشنری فوائد حاصل کرنے کو یقینی بنایا جائے۔

محمد امین ، ڈی ڈی جی (آپریشنز) نے شرکاء کو بتایا کہ ای او بی آئی نے اٹک ریفائنری لمیٹڈ کے 263 ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن پر نظر ثانی کی ہے، جس کے نتیجے میں ملازمین کی پینشن میں تقریبا پندرہ ہزار روپے تک کا اضافہ ہوا ہے۔ اس اضافہ کا سالا نہ مالیاتی اثر 24 ملین روپے، جوای او بی آئی اب ان پینشنر ز کو ادا کرے گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ 18 ملین روپے کے بقایا جات بھی نظر ثانی شدہ پنشن کے ساتھ تقسیم کیے گئے ہیں۔
اے آرایل کی انتظامیہ اور سی بی اے کے نمائندوں نے اے آر ایل کے ریٹائرڈ ملازمین کی پینشن پر نظر ثانی اور ان میں اضافہ کرنے کے لیے ای او بی آئی کی انتظامیہ کی کوششوں اور بروقت کارروائی پر شکر یہ ادا کیا۔

مزیداسی طرح کی
Related

پاکستان نے ایران کو دوحہ مذاکرات کے لیے پھر قائل کرلیا

پاکستان نے اپنی بہترین سفارت کاری کی بدولت ایک...

امریکی کانگریس میں اسرائیل کی 3.3ارب کی فوجی امداد روکنے کی تجویز

واشنگٹن: امریکی کانگریس میں اسرائیل کو دی جانے والی سالانہ...

پاک افغان سرحدپر سکیورٹی فورسز کی کارروائی 29 دہشتگرد ہلاک

ملک میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے بعد سیکیورٹی...

تازہ ترین