24.9 C
Islamabad

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے چیئرمین مركزی رؤیت ہلال کمیٹی پاکستان سفیر امن مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کی ملاقات

باہمی دلچسپی کے امور، مذہبی ہم آہنگی، امن و بھائی چارے کے فروغ اور صوبے میں علماء کے مثبت کردار پر تبادلہ خیال

کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے جمعرات کو یہاں چیئرمین مركزی رؤیت ہلال کمیٹی پاکستان/خطیب و امام بادشاہی مسجد لاہور سفیر امن مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، مذہبی ہم آہنگی، امن و بھائی چارے کے فروغ اور صوبے میں علماء کے مثبت کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کی ملک میں مذہبی رواداری اور اتحادِ بین المسلمین کے فروغ کے لیے خدمات کو سراہا

اس موقع پر مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی صوبے میں قیامِ امن، ترقیاتی اقدامات اور عوامی فلاح کے لیے جاری کاوشوں کو سراہا چیئرمین مركزی رؤیت ہلال کمیٹی پاکستان مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے ملک بھر میں قومی استحکام پاکستان کانفرنسز اور فتح معرکہ حق آپریشن بنیان مرصوص کی عظیم فتح کے پروگرامات کی تصنیف اور پیغام پاکستان، پاکستان کا عظیم بیانیہ بھی وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کو پیش کی-

ملاقات کے آخر میں افواج پاکستان و سیكورٹی اداروں کے شہداء کی پاکستان کیلئے قربانیوں کو بھی سلام پیش کیا۔

مزیداسی طرح کی
Related

اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کا انعقاد حکومت اورالیکشن دوبارہ آمنے سامنے

اسلام آباد(وقائع نگار )وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی...

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 3روزہ دورے پر چین پہنچ گئے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بدھ کو چین کے دارالحکومت...

آئی۔ایم ایف سے پاکستان کو 1 ارب 30 کروڑ ڈالرز موصول

مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا...

تازہ ترین