اسلام آباد: آل پاکستان انجمن تاجران اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد کے صدر اجمل بلوچ اور سیکرٹری و سابق سینئر نائب صدر آئی سی سی آئی خالد چوہدری نے کہا ہے کہ ایف بی آر نے چھوٹے چھوٹے گلی محلے کے دکانداروں کو پی او ایس لگانے شروع کئے ہیں اور ڈیجیٹل انوائسنگ سے عام کاروباری کو پریشان کیا جا رہا ہے جو ایف بی آر آل
پاکستان انجمن تاجران کے ساتھ کئے گئے وعدے سے منحرف ہو رہا ہے۔
پی او ایس سسٹم اتنا پیچیدہ نظام ہے جو چھوٹے دکانداروں کی سمجھ سے بالاتر ہے۔پی او ایس لگنے سے عام تاجر کی ذرہ سی غلطی کی وجہ سے پانچ لاکھ روپے جرمانہ کہاں سے ادا کرے گا۔.اجمل بلوچ کا کہنا تھا کہ جہاں پی او ایس کی ڈیوائیسز لگی ہیں وہ ایف بی آر کے اہلکاروں سے خوف زدہ ہو کر منتھلیاں ادا کر رہے ہیں۔ ایف بی آر چھوٹے دکانداروں کے لئے آسانیاں پیدا کرے نہ کہ مشکلات۔ انہوں نے چیر مین ایف بی آر سے کہا ہے کہ چھوٹے کو وعدہ کے مطابق ڈیجیٹل انوائسنگ ڈیوائس سے چھوٹ دی جائے۔ اجمل بلوچ کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایف بی آر نے زبردستی کرنے کی کوشش کی تو ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کر دیں گے۔
