33.6 C
Islamabad

غیر ملکی خریداروں کی پاکستانی ہاتھ سے بنے قالینوں میں گہری دلچسپی ،برآمدی سودے طے

مینو فیکچررز ،برآ مدکنند گان سے ون ٹو ملاقاتیں ،روابط کو فروغ دینے ،جدید رجحانات بارے تبادلہ خیال کیا گیا

لاہور: 40ممالک سے شریک غیر ملکی کمپنیوں کے نمائندوں نے پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام 41ویں عالمی نمائش میں ڈسپلے کی جانے والی مصنوعات کے معیار اور ڈیزائنوں کی پذیرائی کرتے ہوئے گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے ۔

پی سی ایم ای اے کے زیر اہتمام عالمی نمائش دوسرے روز بھی مقامی ہوٹل میں جاری رہی ۔غیر ملکی خریداروں نے نمائش میں لگائے گئے مختلف سٹالز کا دورہ کر کے ہاتھ سے پاکستانی مینو فیکچررز کے ہاتھ سے بنے قالینوں کے اعلیٰ معیار اور جدید ڈیزائنوں کو سراہا اور بڑے پیمانے پر خریداری کی

۔اس موقع پر پی سی ایم ای اے کے پیٹرن انچیف عبد اللطیف ملک ،چیئرمین میاں عتیق الرحمان، چیئرمین ایگزیبیشن ریاض احمد، چیئر پرسن سی ٹی آئی اعجاز الرحمان،سعید خان، عثمان اشرف، میجر(ر) اختر نذیر اور دیگر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر غیر ملکی خریداروں نے مینو فیکچررز اور برآ مدکنند گان سے ون ٹو ملاقاتیں کر کے روابط کو مزید فروغ دینے سے متعلق تبادلہ خیال کیا ۔

غیر ملکی خریداروں نے پاکستانی ہنر مندوں کے کام کو سراہتے ہوئے جدید رجحانات بارے بھی تبادلہ خیال کیا ۔ تین روزہ عالمی نمائش جمعرات کے روز اختتام پذیر ہو گی ۔

مزیداسی طرح کی
Related

آئی۔ایم ایف سے پاکستان کو 1 ارب 30 کروڑ ڈالرز موصول

مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا...

آئیکسو چیف ایگزیکٹو کا اٹک سرکل میں بجلی چوروں کےخلاف گرینڈ آپریشن

اسلام آباد(محمد اسحاق عباسی سے) آئیسکو چیف ایگزیکٹو چوہدری...

تازہ ترین