پیرس:
فرانس کے نئے وزیراعظم سباستیان لکورنو کابینہ کے اعلان کےچند گھنٹوں بعد ہی اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے۔ رائٹرز کے مطابق اس اچانک اور غیر متوقع فیصلہ سے فرانس میں سیاسی بحران مزید شدت اختیار کر گیا ہے جس کے نتیجے میں سٹاک مارکیٹ میں حصص کے لین دین اور یورو کی قدر میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔تاس کے مطابق فرانسیسی وزیراعظم سباستیان لکورنو نے نئی کابینہ کی تشکیل پر اپوزیشن کی شدید تنقید کے بعد صدر ایمانوئل میکرون کو اپنا استعفیٰ پیش کیا۔
استعفیٰ کے بعدسباستیان لکورنو نے کہا کہ اتحادیوں اور مخالفین دونوں کی جانب سے حکومت گرانے کی دھمکیوں کے باعث وہ اپنی ذمہ داریاں ادا نہیں کر سکتے۔ اپوزیشن جماعتوں نے فوری طور پر صدر ایمانوئل میکرون سے استعفیٰ دینے یا قبل از وقت پارلیمانی انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ بحران سے نکلنے کا یہی واحد راستہ ہے۔سباستیان لکورنو، جو دو برسوں میں فرانس کے پانچویں وزیراعظم تھے، صرف 27 دن اس عہدے پر فائز رہے،
