35.5 C
Islamabad

پاکستان سنگل ونڈو اور ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے زیر اہتمام سیالکوٹ میں کاروباری خواتین کو بااختیار بنانے کے لیےتقریب کا انعقاد

اسلام آباد: پاکستان سنگل ونڈو اور ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے زیر اہتمام سیالکوٹ میں کاروباری خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے منعقدہ تقریب میں شرکاء نے کہا ہے کہ خدیجہ پروگرام پاکستان سنگل ونڈو (پی ایس ڈبلیو) کے اس عزم کی بنیاد ہے جو صنفی مساوات کو فروغ دینے اور پائیدار تجارت کے اہداف کے حصول کے لیے اٹھایا گیا ہے۔یہاں جاری بیان کے مطابق اس ایونٹ میں کاروباری خواتین کو سرحدی تجارت، ای-کامرس، ڈیجیٹل مارکیٹنگ، کسٹمز کے طریقہ کار، مالی وسائل تک رسائی، سبز اور پائیدار تجارت میں نئے مواقع کے بارے میں تربیت دی گئی، تاکہ وہ اپنے کاروبار کو ایکسپورٹ کے لیے بڑھا سکیں۔

پی ایس ڈبلیو نے خدیجہ پروگرام کے ذریعے خواتین کی عالمی منڈیوں میں شرکت کو فروغ دینے کے لیے سرحدی تجارت کو جدید اور ڈیجیٹل بنانے کی کوششیں کی ہیں۔ یہ پروگرام کاروباری خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے تربیت اور تجارتی سہولتیں فراہم کرتا ہے، اور خدیجہ وویمن انٹرپرینیورشپ پروگرام،اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے پروگرام 20230 کے مطابق ہے۔حال ہی میں اس پروگرام کو ورلڈ ٹی او گلوبل ایوارڈ برائے صنفی مساوات کے لیے بھی تسلیم کیا گیا۔پی ایس ڈبلیو کا مقصد ہے کہ سبز اور ڈیجیٹل تجارت کے ذریعے پاکستان میں کاروبار کرنے والے عالمی منڈی میں کامیاب ہوں۔ ٹی ڈی اے پی کے انٹر پرینیورشپ ڈویژن خواتین کی قیادت والے کاروبار کی حمایت کے لیے تربیت، مارکیٹ روابط، اور بین الاقوامی نمائشوں میں مصنوعات کی نمائش کے مواقع فراہم کرتی رہی ہے۔

سیالکوٹ میں پی ایس ڈبلیو کے ساتھ اس شراکت داری کا مقصد یہ ہے کہ کاروباری خواتین نہ صرف تجارت اور ریگولیٹری تقاضوں کو سمجھیں بلکہ وہ پائیداری کے معیار پر بھی پورا اتر سکیں، جو بین الاقوامی خریداروں کے لیے بڑھتی ہوئی اہمیت رکھتی ہیں۔ ایس ڈبلیو کے سی ایس او آفتاب حیدر نے پروگرام کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ "پاکستان سنگل ونڈو کا مقصد ہے کہ کاروباری خواتین کو عالمی منڈیوں میں کامیاب اور فعال بنانے میں مدد کی جائے۔ ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان کے ساتھ، ہم پائیدار اور سبز تجارت پر زیادہ توجہ دے رہے ہیں تاکہ پاکستان میں خواتین کی قیادت میں چلنے والے کاروبار بین الاقوامی اور ماحولیاتی معیار کے مطابق ترقی کریں۔

ڈیجیٹلائزیشن، صنفی شمولیت، اور پائیداری کو ملا کر، ہم ایک مضبوط سرحدی تجارتی نظام بنا رہے ہیں جو طویل مدتی ترقی کو سپورٹ کرتا ہے۔ماہینہ غالب، ڈپٹی ڈائریکٹر، ویمن انٹرپرینیورشپ ڈویژن نے کہا کہ پی ایس ڈبلیوکے ساتھ اس شراکت کےذریعے ہم پاکستان بھر کی کاروباری خواتین کے لیے زیادہ مواقع فراہم کر رہے ہیں، خاص طور پر ان علاقوں میں جہاں وسائل تک رسائی محدود ہے۔ انہیں تربیت، رہنمائی اور ڈیجیٹل تجارتی سہولت سے جوڑ کر ہم یہ یقینی بنا رہے ہیں کہ خواتین نہ صرف پاکستان کے تجارتی سفر میں شامل ہوں بلکہ جدت اور ثابت قدمی کے ساتھ اس کی قیادت بھی کریں۔

ڈاکٹر مریم نعمان، صدر، دی ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سیالکوٹ ، بطور چیف گیسٹ موجود تھیں اور پروگرام کی تعریف کی۔خدیجہ ویمن انٹرپرینیورشپ پروگرام کے تحت سیالکوٹ کی کاروباری خواتین کو عالمی منڈیوں تک رسائی کے وسائل اور اعتماد فراہم کیا جا رہا ہے، تاکہ وہ سبز اور پائیدار تجارت کی بڑھتی ہوئی مانگ کے مطابق اپنی صلاحیتوں کو بہتر بنا سکیں۔ یہ اقدام سیالکوٹ جیسے برآمداتی شہر کے لیے نہایت موزوں ہے، اور خواتین کی قیادت میں چلنے والے کاروباروں کی مسلسل حمایت کے لیے یہ ایک مثبت پیش رفت ہے۔

"ایونٹ میں مالیات، بین الاقوامی مارکیٹنگ، نیٹ ورکنگ، ڈیجیٹلائزیشن، کمپلائنس اور پائیداری پر ماہرین نے سیشنز منعقد کیے۔ اِن کی گفتگو سے شرکاء کو اپنے کاروبار بہتر بنانے، برآمدات کے نئے مواقع تلاش کرنے اور ماحول دوست طریقے اپنانے کے لیے عملی رہنمائی ملی۔ ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) کے ویمن انٹرپرینیورشپ ڈویژن سمیت اہم اداروں کے ساتھ حکمتِ عملی پر مبنی تعاون کے ذریعے یہ پروگرام کاروباری خواتین کو عالمی سپلائی چین میں فعال شمولیت فراہم کر رہا ہے۔

اسی تعاون کے تحت خدیجہ پروگرام خواتین کی قیادت میں چلنے والے کاروباروں کو ضروری معلومات اور مارکیٹ تک رسائی مہیا کر کے انہیں بین الاقوامی منڈیوں میں مؤثر طور پر مقابلہ کرنے کے قابل بناتا ہے۔ یہ اقدام کی ایس ڈبلیو کے اُس وسیع وژن کی عکاسی کرتا ہے جس کا مقصد پاکستان میں ایک مضبوط تجارتی نظام قائم کرنا ہے۔

مزیداسی طرح کی
Related

آئی۔ایم ایف سے پاکستان کو 1 ارب 30 کروڑ ڈالرز موصول

مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا...

آئیکسو چیف ایگزیکٹو کا اٹک سرکل میں بجلی چوروں کےخلاف گرینڈ آپریشن

اسلام آباد(محمد اسحاق عباسی سے) آئیسکو چیف ایگزیکٹو چوہدری...

تازہ ترین