پی او ایس چھوٹی دکانوں پر لگانا زیادتی ہے ۔ اسد عزیز ، چوہدری وحید, گذشتہ برس کے گوشوارے من و عن تسلیم کئےجائیں, الطاف شاہ, احمد خان

اسلام آباد: آل پاکستان انجمن تاجران اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد کے صدر اجمل بلوچ ۔ سیکرٹری و سابق سینئر نائب صدر آئی سی سی آئی خالد چوہدری – جناح سپر مارکیٹ کے صدر اسد عزیز ، آئی ایٹ مرکز کے صدر چوہدری وحید چیمہ – جی الیون مرکز کے صدر نعیم اعوان -کراچی کمپنی کے صدر راجہ ذوالفقار – جزل سیکرٹری شاہد عباسی – ایف ٹین مرکز کے صدر احمد خان – جزل سیکرٹری ملک نعیم اقبال – ستارہ مارکیٹ کے صدر الطاف حسین شاہ- سپر مارکیٹ کے صدر شہزاد عباسی ، بھارہ کہو سملی ڈیم روڈ کے صدر راجہ زاہد دھنیال ۔ ایف ایٹ مرکز کے جزل سیکرٹری اسماعیل خان – جی ٹین مرکز کے صدر کامران کاکا خیل – جی ٹین فور کے صدر چوہدری ظفر اقبال – جی ایٹ ون کے جنرل سیکرٹری چوہدری غفار اور آب پارہ مارکیٹ کے جزل سیکرٹری اختر عباسی نے کہا ہے کہ ایف بی آر کے اہلکار فوجی کلر وردی میں مختلف مارکیٹوں میں دکانوں پر جا رہے ہیں جس سے تاجروں میں خوف وہراس پھیل رہا ہے۔
پی او ایس گلی محلے کی چھوٹی چھوٹی دکانوں پر لگانا سخت زیادتی ہے۔ اس سے عام تاجروں کے بزنس اخراجات میں اضافہ ہو جائے گا اور انہیں ایف بی آر کی طرف سے پریشانی کا سامنا کرنا پڑے گا – انہوں نے مزید کہا کہ انکم ٹیکس ریٹرن میں مزید دو ماہ کا اضافہ کیا کیا جائے اور گذشتہ برس کے گوشوارے من و عن تسلیم کئے و جائیں ۔ نئے ٹیکس گزاروں کی تلاش کی جائے اس کے لئے واپڈا کے ریکارڈ سے مدد لی جا سکتی ہے۔
