28.6 C
Islamabad

قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی سے برطانیہ کے ہائوس آف لارڈز کے رکن لارڈ شفق محمد، یورپین پارلیمنٹ کے سابق رکن بیرسٹر تنویر حسین اور چوہدری محبوب حسین کی ملاقات

اسلام آباد :قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی سے برطانیہ کے ہائوس آف لارڈز کے رکن لارڈ شفق محمد آف ٹنسلے، یورپین پارلیمنٹ کے سابق رکن بیرسٹر تنویر حسین اور چوہدری محبوب حسین نے جمعہ کو یہاں ایوان صدر میں ملاقات کی۔

ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران برطانیہ میں پاکستانی کمیونٹی سے متعلق امور، آزاد جموں و کشمیر کی صورتحال اور آزاد جموں و کشمیر کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جاری امدادی اور بحالی کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ لارڈ شفق محمد نے قائم مقام صدر کو اس بات سے آگاہ کیا کہ انہوں نے ہائوس آف لارڈز میں بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کا معاملہ اٹھایا ہے۔

قائم مقام صدر نے قومی تشویش کے مسائل کو اجاگر کرنے کے لیے وفد کی کوششوں اور بیرون ملک پاکستانی کمیونٹی کے لیے ان کی مسلسل حمایت کو سراہا۔

مزیداسی طرح کی
Related

اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کا انعقاد حکومت اورالیکشن دوبارہ آمنے سامنے

اسلام آباد(وقائع نگار )وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی...

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 3روزہ دورے پر چین پہنچ گئے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بدھ کو چین کے دارالحکومت...

آئی۔ایم ایف سے پاکستان کو 1 ارب 30 کروڑ ڈالرز موصول

مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا...

تازہ ترین