33.6 C
Islamabad

نظام میں تبدیلی سے ملک آگے بڑھے گا، نئے صوبے بنائے جائیں،اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی ضروری ہے، ہم سب مل کر بزنس کمیونٹی کے مسائل حل کریں گے، ایس ایم تنویر کا اسلام آباد چیمبر کے نو منتخب صدر عہدیداروں کو مبارکباد دینے کی تقریب سے خطاب

تقریب میں سیکرٹری جنرل یوبی جی ظفر بختاوری ، صدر قصور چیمبر کاشف کھوکھر،صدر تلہ گنگ چیمبر ملک شبیر اعوان،صدر ننکانہ صاحب چیمبر ندیم بارا ،ائی سی سی آئی فاونڈر گروپ کے کونسل ممبران میں زبیر احمد ملک ،اکرم فرید ، خالد جاوید،خالد اقبال ملک،اعجاز عباسی ،چوہدری مسعود ، عامر وحید ،صدر اسلام آباد ویمن چیمبر ثمینہ فاضل، صدر اسلام آباد سمال ٹریڈرز اینڈ سمال چیمبر اویس ستی، ایگزیکٹو ممبران روحیل انور بٹ،محسن خالد،اسحق سیال۔ذوالقرنین عباسی،ناصر چوہدری،،نعیم اعوان،اسد عزیز، شمائلہ صدیقی،نائمہ انصاری،،طاہر عباسی،احمد خان،امتیاز عباسی،خالد چوہدری اور دیگر کی بھی شرکت

اسلام آباد: سرپرستِ اعلیٰ یونائیٹڈ بزنس گروپ ایس ایم تنویرنے کہاہے کہ 78سال گزرنے کے باوجود ہم وہیں کھڑے ہیں،نظام میں تبدیلی سے ملک آگے بڑھے گا،نئے صوبے بنائے جائیں،اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی ضروری ہے ، وزیر داخلہ سے بزنس کمیونٹی کے نمائندہ وفد کی جلد ملاقات کراوں گا۔ہم سب مل کر بزنس کمیونٹی کے مسائل حل کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں تاجروں کے ایک بڑے وفد کے ہمراہ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کر کے نو منتخب صدر سردار طاہر محمود، سینئر نائب صدر طاہرایوب اور نائب صدر عرفان چوہدری کو شاندار کامیابی پر مبارکباددینے کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر ایس ایم تنویر نے نو منتخب قیادت کو گلدستے بھی پیش کیے اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

تقریب کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہرڈویڑن میں ایک پراڈکٹ ہے،ہر ایک ڈویڑن 5سے 6بلین ڈالر ایکسپورٹ دے گا، ایس ایم تنویر نے سابق صدر آئی سی آئی احسن بختاوری کی تجویز سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ بہت جلد تاجروں کے نمائندہ وفد کی وزیر داخلہ سے میٹنگ کرائینگے اور سی ڈی اے،ایف بی آر سمیت تمام مسائل مل کر حل کرینگے ،انہوں نے کہا کہ بھارت میں 36 صوبے ،امریکا میں 50 ریاستیں بن چکی ہیں توہم کس انتظار میں ہیں،تعلیم صحت پر اتنا بڑا بجٹ لگانے کے باوجود کچھ حاصل نہیں ہو رہا ہے، انہوں نے کہا کہ دفاعی اخراجات 2.3 ٹریلین ہیں۔ چاروں صوبوں کی تعلیم اور صحت پر 3.2 ٹریلین ہیں اس کے باوجو صحت اور تعلیم کا معیار انتہائی ناقص ہے۔جبکہ ہماری افواج نے معرکہ حق میں پوری قوم کاسر فخر سے بلند کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سب سے بڑے ٹیکس پیئر ہیں ہمیں عزت ملنی چاہیئے، تجارتی خسارہ،آئی ایم ایف اور مقامی قرض کا واحد حل کاروبار،امپورٹ،ایکسپورٹ اور ترسیلات زر کا فروغ ہے،ہم سب 14ٹریلین کا ٹیکس دے رہے ہیں،تعلیم اور صحت کا 25فیصد بجٹ ضائع ہو رہا ہے،صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ تاجروں کے مسائل کے حل کیلئے ہر پلیٹ فارم پر آواز بلند کرینگے،ایس ایم تنویر ایک دلیر رہنما ہیں،ہم سب ملکر اپنے حقوق کی جدوجہد کرینگے،

صدر آئی سی سی آئی سردار طاہر محمود نے ایس ایم تنویر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ بزنس میں آسانی اور ہراسمنٹ کیخلاف مشترکہ اقدامات کی ضرورت ہے،سی ڈی اے ایک بدمست ہاتھی ہے،چند بیوروکریٹ کو اپنی قسمت کا فیصلہ نہیں کرنے دینگے،ایم این اے مرزا اختیار بیگ نے کہا کہ بزنس کمیونٹی ایک طاقتور آواز ہے،ایک اہم سٹیک ہولڈرز جو اپنی طاقت اور دلیل سے اپنی بات منوا سکتی ہے،قومی اسمبلی کے فورم پر ہمیشہ تاجروں کے حقوق کا تحفظ کیا ہے،

چیئرمین فاونڈر گروپ طارق صادق نے کہا کہ یو بی جی ہمیشہ تاجر برادری کے مسائل کے حل اور کاروباری ماحول کی بہتری کے لیے کوشاں رہا ہے، اور یہ روایت مستقبل میں بھی جاری رہے گی۔ صدر یو بی پاکستان زبیر طفیل اور نائب صدر ایف پی سی سی آئی زکی اعجاز نے کہا کہ کہ نومنتخب قیادت اسلام آباد چیمبر کو ملکی معاشی پالیسیوں میں ایک نمایاں مقام دلانے میں کامیاب ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہم ملک بھر کی بزنس کمیونٹی کے حقوق کا تحفظ کریں گے۔ایف بی آر کے افسران کو بے جا چھاپے مارنے اور کمپیوٹر اٹھا نے کی اجازت نہیں دیں گے صدر یو بی جی اسلام آباد ریجن عبدالروف عالم نے عزم ظاہر کیا کہ چیمبر کے پلیٹ فارم سے تاجروں اور صنعتکاروں کے مسائل کے حل کے لیے دن رات کوشش کی جائے گی انہوں نے کہا کہ تاجر برادری ملک ترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے اور ہر تجارتی پلیٹ فارم سے اس کردار کو مزید وسعت دی جائے گی،

ممبر سنٹرل کور کمیٹی یو بی جی احسن ظفر بختاوری نے کہا کہ بزنس کمیونٹی کو اس وقت کئی اہم مسائل کا سامنا ہے جن میں ٹیکس اصلاحات، توانائی بحران اور برآمدات کے فروغ جیسے معاملات شامل ہیں۔ انہوں ایس ایم تنویر سے درخواست کی کہ بزنس کمیونٹی کے سب سے زیادہ مسائل سی ڈی اے کے ساتھ ہیں اس لئے یوبی جی کے ایک نمایندہ وفد کی میٹنگ وزیر داخلہ محسن نقوی سے کرائی جائے تاکہ ہم انھیں اپنے تحفظات سے اگاہ کریں۔۔،آئی سی سی آئی کے سینئر نائب صدر طاہر ایوب اور نائب صدر عرفان چوہدری نے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ بزنس کمیونٹی کے مسائل کو حل کرنے میں ایک نئے باب کا آغاز کریں گے۔

تقریب میں سیکرٹری جنرل یوبی جی ظفر بختاوری ، صدر قصور چیمبر کاشف کھوکھر،صدر تلہ گنگ چیمبر ملک شبیر اعوان،صدر ننکانہ صاحب چیمبر ندیم بارا ،ائی سی سی آئی فاونڈر گروپ کے کونسل ممبران میں زبیر احمد ملک ،اکرم فرید ، خالد جاوید،خالد اقبال ملک،اعجاز عباسی ،چوہدری مسعود ، عامر وحید ،صدر اسلام آباد ویمن چیمبر ثمینہ فاضل، صدر اسلام آباد سمال ٹریڈرز اینڈ سمال چیمبر اویس ستی، ایگزیکٹو ممبران روحیل انور بٹ،محسن خالد،اسحق سیال۔ذوالقرنین عباسی،ناصر چوہدری،،نعیم اعوان،اسد عزیز، شمائلہ صدیقی،نائمہ انصاری،،طاہر عباسی،احمد خان،امتیاز عباسی،خالد چوہدری اور دیگر نے بھی شرکت کی

مزیداسی طرح کی
Related

آئی۔ایم ایف سے پاکستان کو 1 ارب 30 کروڑ ڈالرز موصول

مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا...

آئیکسو چیف ایگزیکٹو کا اٹک سرکل میں بجلی چوروں کےخلاف گرینڈ آپریشن

اسلام آباد(محمد اسحاق عباسی سے) آئیسکو چیف ایگزیکٹو چوہدری...

تازہ ترین