33.6 C
Islamabad

اے پی پی میگا کرپشن کیس میں گرفتار ملزمان کی درخواست ضمانت پر سماعت بدھ تک ملتوی

اسلام آباد (اے پی پی):سپیشل جج سنٹرل اسلام آباد ہمایوں دلاور نے اے پی پی میگا کرپشن کیس میں گرفتار پانچ نامزد ملزمان کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت کل )بدھ تک( ملتوی کر دی۔ منگل کو کیس کی سماعت کے آغاز پر عدالت کو بتایا گیاکہ ملزمان کی ضمانت کی درخواستوں پر نوٹس جاری نہیں کیے گئے۔ اے پی پی کے لیگل ایڈوائزر خرم بیگ عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ انہیں کیس کی اطلاع بروقت نہیں دی گئی جس کی وجہ سے وہ تیاری نہیں کر سکے۔ سماعت کے دوران فاضل جج نے عدالتی اہلکاروں سے استفسار کیا کہ آیا اے پی پی کو نوٹس جاری کیے گئے تھے یا نہیں۔

عدالتی اہلکار نے عدالت کو بتایا کہ گزشتہ رات ٹیلی فون کال کے ذریعے اطلاع دی گئی تھی۔ اس جواب پر فاضل جج ہمایوں دلاور نے شدید برہمی کا اظہار کیا اور متعلقہ عدالتی اہلکار کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔بعد ازاں عدالت نے سماعت بدھ تک ملتوی کر دی ۔واضح رہے کہ اے پی پی میگا کرپشن کیس میں گرفتار ملزمان محمد غواث خان، ادریس احمد، ساجد علی وڑائچ، خرم شہزاد اور عمران منیر نے اپنی ضمانت بعد از گرفتاری کے لیے درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔

مزیداسی طرح کی
Related

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 3روزہ دورے پر چین پہنچ گئے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بدھ کو چین کے دارالحکومت...

آئی۔ایم ایف سے پاکستان کو 1 ارب 30 کروڑ ڈالرز موصول

مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا...

آئیکسو چیف ایگزیکٹو کا اٹک سرکل میں بجلی چوروں کےخلاف گرینڈ آپریشن

اسلام آباد(محمد اسحاق عباسی سے) آئیسکو چیف ایگزیکٹو چوہدری...

تازہ ترین