28.6 C
Islamabad

پاکستان مشترکہ اہداف کو آگے بڑھانے اور فلسطینی عوام کیلئے منصفانہ اور دیرپا امن کی حمایت پر برادر ممالک اور امریکا کے ساتھ مل کر کام کرنے کیلئے پرعزم ہے، نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار

اسلام آباد :نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان مشترکہ اہداف کو آگے بڑھانے اور فلسطینی عوام کے لئے منصفانہ اور دیرپا امن کی حمایت کرنے کے لئے برادر ممالک اور امریکا کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے پرعزم ہے۔ منگل کو ایکس پر ایک پوسٹ میں نائب وزیراعظم نے کہا کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، مصر، اردن، ترکیہ اور انڈونیشیا کے اپنے بھائیوں کے بے حدشکر گزار ہیں، ہماری قیادت اور امریکی صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ کے ساتھ ملاقات سے پہلے اور بعد میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس میں کئی بات چیت کے کئی ادوارکے ذریعے ہماری مشترکہ کوششوں کے لئے امریکی صدر ہمیں مشترکہ بیان تک لے آئے۔

انہوں نے کہا کہ ہم غزہ میں مصائب کو روکنے کے لئے فوری جنگ بندی، انسانی امداد کی بلا روک ٹوک فراہمی اور امن و تعمیر نو کی طرف راستہ کھولنے کی خاطر امریکی صدر اور ان کی ٹیم کی عرب اسلامی رہنمائوں کے ساتھ توجہ مرکوز کرنے کی قدر کرتے ہیں۔ نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان ان مشترکہ اہداف کو آگے بڑھانے اور فلسطینی عوام کے لئے منصفانہ اور دیرپا امن کی حمایت کرنے کے لئے برادر ممالک اور امریکا کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے پرعزم ہے۔

مزیداسی طرح کی
Related

اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کا انعقاد حکومت اورالیکشن دوبارہ آمنے سامنے

اسلام آباد(وقائع نگار )وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی...

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 3روزہ دورے پر چین پہنچ گئے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بدھ کو چین کے دارالحکومت...

آئی۔ایم ایف سے پاکستان کو 1 ارب 30 کروڑ ڈالرز موصول

مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا...

تازہ ترین