28.6 C
Islamabad

حکومت توانائی کے شعبے میں موثر اصلاحات کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، ڈیجیٹائزیشن سے نظام میں شفافیت آئے گی، وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری کا سیمینار سے خطاب

اسلام آباد :وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ حکومت توانائی کے شعبے میں موثر اصلاحات کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے،توانائی کے شعبے کے بنیادی ڈھانچے کو بھی بہتر بنا رہے ہیں، ڈیجیٹائزیشن سے نظام میں شفافیت آئے گی، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو کامسیٹس یونیورسٹی میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتےہوئے کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی اس وقت بڑا چیلنج ہے، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت توانائی کے شعبے میں موثر اصلاحات کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔ملک میں ماحول دوست توانائی کا فروغ ہماری ترجیح ہے، گرین اور پائیدار توانائی کا فروغ پاکستان کے لئے وقت کا تقاضا ہے،توانائی کے شعبے میں جامع اصلاحات کا پیکج تیار کیا گیا ہے، توانائی کے شعبے کے بنیادی ڈھانچے کو بھی بہتر بنا رہے ہیں، اب کوئی ڈسٹری بیوشن کمپنی حکومت سے بجلی نہیں خریدے گی۔ انہوں نے کہا کہ انرجی مکس میں قابل تجدید توانائی کا حصہ بڑھایا جا رہاہے ، انرجی مکس میں پن بجلی کا بڑا کردار ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ گردشی قرضے پر قابو پانے کے حوالے سے ٹھوس پیشرفت کی گئی ہے، ڈیجیٹائزیشن سے نظام میں شفافیت آئے گی، بجلی کے ترسیلی نظام کو بھی بہتر بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنوری سے سی ٹی بی سی ایم کے نظام پر شفٹ کر دیں گے، نیٹ میٹرنگ اس وقت 7ہزار میگاواٹ نیشنل گرڈ میں شامل کر رہی ہے، گلوبل کاربن کے اخراج میں ہمارا حصہ ایک فیصد بھی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی اس وقت بڑا چیلنج ہے، اس سے نمٹنے کے لئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، ملک میں ماحول دوست توانائی کا فروغ ہماری ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان ملک کا مستقبل ہیں۔

مزیداسی طرح کی
Related

اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کا انعقاد حکومت اورالیکشن دوبارہ آمنے سامنے

اسلام آباد(وقائع نگار )وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی...

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 3روزہ دورے پر چین پہنچ گئے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بدھ کو چین کے دارالحکومت...

آئی۔ایم ایف سے پاکستان کو 1 ارب 30 کروڑ ڈالرز موصول

مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا...

تازہ ترین