28.6 C
Islamabad

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے آغازپرتیزی کارحجان، 100انڈیکس 525پوائنٹس کے اضافہ کے بعد3162782پوائنٹس تک پہنچ گیا

اسلام آباد:پاکستان سٹاک ایکسچینج میں پیرکوکاروباری ہفتہ کے آغازپرتیزی کارحجان رہا اورکے ایس ای 100انڈیکس 525پوائنٹس کے اضافہ کے بعد1لاکھ 62ہزار782پوائنٹس تک پہنچ گیا۔گزشتہ ہفتہ میں کاروبار میں تیزی کارحجان پیرکوبھی جاری رہا اوردن 12بجے تک 476کمپنیوں کے 681087873 حصص کالین دین ہواجن کی مالیت 28.27ارب روپے تھی،267کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ اور191کی قیمتوں میں کمی کارحجان رہا جبکہ 18کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

کے ایس ای 30انڈیکس 93.07 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد49816.09 پوائنٹس اوراسلامی مالیات کاحامل کے ایم آئی 30انڈیکس 515.57 پوائنٹس کی کمی کے بعد241804.49 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ کے تحت 5.72ارب روپے کے سودے طے پائے۔ڈبلیوٹی ایل، کے الیکٹرک اورپرویزاحمدکنسلٹنسی سروسز کے حصص کی زیادہ خریدوفروخت ہوئی۔خالدسراج ٹیکسٹائل،پیس پاکستان لمیٹڈ اورنیٹس انٹرنیشنل کمیونیکیشنز سرفہرست ایڈوانسرکمپنیاں رہیں۔

مزیداسی طرح کی
Related

اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کا انعقاد حکومت اورالیکشن دوبارہ آمنے سامنے

اسلام آباد(وقائع نگار )وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی...

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 3روزہ دورے پر چین پہنچ گئے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بدھ کو چین کے دارالحکومت...

آئی۔ایم ایف سے پاکستان کو 1 ارب 30 کروڑ ڈالرز موصول

مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا...

تازہ ترین