اسلام آباد :پاکستان کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی زونگ فورجی نے اہم شعبوں کو بڑے پیمانے پر ترقی دینے کے لیے انٹرنیٹ آف تھنگز (آئی او ٹی) سلوشنز کی ایک نئی اور مکمل رینج متعارف کرا دی ہے۔ اس نئے مرحلے کے تحت زونگ فورجی نے صرف بنیادی کنیکٹیویٹی تک محدود رہنے کے بجائے اب صنعتی، زرعی اورشہری انفراسٹرکچر کی جانب قدم بڑھایا ہے جو مخصوص صنعتوں کے لیے ڈیجیٹل سروسز کی فراہمی میں ایک اہم سنگ میل ہے۔
زونگ فورجی کے جدید آئی او ٹی سلوشنز میں صنعتی آٹومیشن کے اعلیٰ معیار شامل ہیں جن میں انوینٹری کی نگرانی کا نظام، ری فل کا نظام، توانائی کے بہتر استعمال والے آلات، پیداوار ی کارکردگی کی مانیٹرنگ اور سمارٹ ڈیٹا سینٹرز شامل ہیں جو توانائی کے موثر استعمال، کولنگ اور مسلسل آپریشن یقینی بنانے میں مدد دیتے ہیں۔ ان سلوشنز کی بدولت مختلف ادارے اپنی کارکردگی کو بہتر بنا سکتے ہیں، اخراجات میں کمی لا سکتے ہیں اور ماحول دوست آپریشنز تشکیل دے سکتے ہیں۔ماحولیاتی اور زرعی شعبوں میں پائیدار کاشتکاری اور ماحولیاتی نظم و نسق کو بہتر بنانے کے لیے زونگ فورجی آئی او ٹی پر مبنی جدید سلوشنز فراہم کر رہا ہے۔
زونگ کے ہیڈ آف بزنس سلوشنز فاروق رضا خان نے کہا کہ انٹرنیٹ آف تھنگز (آئی او ٹی) کے ہر نئے سلوشن کے ساتھ ہم ٹیکنالوجی فروغ دینے میں صف اول کی کمپنی کے طورپرخود کو منوا رہے ہیں۔ہمارا مقصد یہ ہے کہ ہم ایسے سمارٹ اور حسب ضرورت حل فراہم کریں جو بزنس کی ضروریات کو پورا کرسکیں۔یہ اقدام زونگ کے ڈیجیٹل پاکستان کے طویل المدتی وژن کو مزید تقویت دیتا ہے، جہاں جدت صرف ایک نظریہ نہیں بلکہ ایک قابل عمل، قابل توسیع اور موثر حقیقت بن چکی ہے۔ زونگ ایک متحرک ڈیجیٹل ایکو سسٹم کی تعمیر میں مصروف ہے جو پاکستان کے بنیادی شعبوں میں مضبوطی، ذہانت اور تحفظ کو فروغ دے رہا ہے۔
