24.9 C
Islamabad

تمام ڈیجیٹل فنڈز بروقت ٹرانسفر ہو رہے ہیں اوررقوم وصول کنندگان کے اکاؤنٹس میں تقریباً فوراً منتقل ہو جاتی ہیں،سٹیٹ بینک آف پاکستان

State Bank of Pakistan

اسلام آباد :سٹیٹ بینک آف پاکستان نےڈیجیٹل فنڈز ٹرانسفر میں 2 گھنٹے کے کولنگ پیریڈ کے بارے میں وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام ڈیجیٹل فنڈز بروقت ٹرانسفر ہو رہے ہیں۔اتوار کو سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈیجیٹل فنڈز ٹرانسفر کے لیے دو گھنٹے کے کولنگ پیریڈ کے حوالے سے سوشل میڈیا پر زیرگردش خبر کے حوالے سے وضاحت کی جاتی ہے کہ تمام ڈیجیٹل فنڈز ریئل ٹائم (بروقت) بنیاد پرٹرانسفر ہورہے ہیں اور رقوم وصول کنندگان کے اکاؤنٹس میں تقریباً فوراً منتقل ہو جاتی ہیں۔

بیان کے مطابق (2) گھنٹے کے کولنگ پیریڈ کا اطلاق صرف برانچ لیس بینکنگ والٹس/اکاؤنٹس میں وصول ہونے والی رقوم کے استعمال یا رقم کے اخراج پر ہوتا ہے۔ اگرچہ برانچ لیس بینکنگ والٹس/اکاؤنٹس میں رقوم فوراً منتقل ہو جاتی ہیں، تاہم ان رقوم کا اخراج یا ان سے آن لائن خریداری یا موبائل ٹاپ اپس صرف دو (2) گھنٹے کے کولنگ پیریڈ کے بعد ہی ممکن ہوسکتی ہیں۔

یہ شرط اپریل 2023ء میں متعارف کرائی گئی تھی کیونکہ برانچ لیس بینکنگ اکاؤنٹس کے لیے صارف کی ضروری مستعدی (customer due diligence) کے تقاضے نسبتاً سادہ ہیں اور اس لیے ان میں دھوکا دہی پر مبنی لین دین کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔ 2 گھنٹے کے کولنگ پیریڈ سے صارفین کو یہ سہولت حاصل ہوتی ہے کہ وہ اپنے بینک کو کسی بھی مشکوک یا جعلی لین دین کی بروقت اطلاع دے سکیں۔گزشتہ ڈھائی سال سے جاری کردہ کولنگ پیریڈ کی یہ ہدایات مؤثر طور پر کام کر رہی ہیں اور دھوکا دہی پر مبنی لین دین کے خلاف ایک مضبوط حفاظتی اقدام ثابت ہوئی ہیں۔

مزیداسی طرح کی
Related

اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کا انعقاد حکومت اورالیکشن دوبارہ آمنے سامنے

اسلام آباد(وقائع نگار )وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی...

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 3روزہ دورے پر چین پہنچ گئے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بدھ کو چین کے دارالحکومت...

آئی۔ایم ایف سے پاکستان کو 1 ارب 30 کروڑ ڈالرز موصول

مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا...

تازہ ترین