25.4 C
Islamabad

چنے کی بہتر پیداوار کےلئے پودوں کی فی ایکڑ تعداد 85سے95ہزا ر رکھی جائے،ماہرین جامعہ زرعیہ فیصل آباد

فیصل آباد:جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے ماہرین زراعت نے کہا ہے کہ کاشتکار چنے کی بہترین پیداوار حاصل کرنے کیلئے پودوں کی تعداد 85سے 95ہزار فی ایکڑ رکھیں اور سیڈ گریڈنگ کے بعد موٹے دانوں کی کاشت یقینی بنائی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ موٹے دانوں کی صورت میں کاشت کے شروع میں ہی صحت مند پودے اگنا شروع ہو جاتے ہیں اور ان کی اچھی نشو ونما ہونے سے پیداوار میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوتاہے۔

انہوں نے بتایاکہ چنا موسم ربیع کی ایک انتہائی اہم پھلی دار فصل ہے۔پاکستان میں چنے کی کاشت کے کل رقبے کا 81 فیصد پنجاب پر مشتمل ہے جبکہ پنجا ب میں چنے کی کاشست کا92فیصد رقبہ بارانی علاقوں پر محیط ہے جن میں تھل، بھکر،خوشاب، لیہ، میانوالی، جھنگ کے اضلاع شامل ہیں۔انہوں نے بتایاکہ عام جسامت کے دانوں والی اقسام کا 30کلو گرام صاف ، خالص، صحت مند اور منظور شدہ بیج فی ایکڑ استعمال کرناچاہیے تاہم کابلی چنے کی موٹے دانوں والی اقسام کی صورت میں بیج کی شرح 35 کلوگرام فی ایکڑ سے کم نہ رکھی جائے۔ انہوں نے کہاکہ اس ضمن میں مزید رہنمائی کے لئے ماہرین زراعت کی خدمات سے بھی استفادہ کیا جاسکتاہے۔

مزیداسی طرح کی
Related

اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کا انعقاد حکومت اورالیکشن دوبارہ آمنے سامنے

اسلام آباد(وقائع نگار )وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی...

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 3روزہ دورے پر چین پہنچ گئے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بدھ کو چین کے دارالحکومت...

آئی۔ایم ایف سے پاکستان کو 1 ارب 30 کروڑ ڈالرز موصول

مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا...

تازہ ترین