24.9 C
Islamabad

اکانے یاماگوچی نے کورین اوپن بیڈمنٹن کا ویمنزسنگلز ٹائٹل جیت لیا، ٹاپ سیڈڈ این سے ینگ کوفائنل میں شکست کا سامنا

سیئول:جاپان کی شٹلر اور ایونٹ کی سیکنڈ سیڈڈ اکانے یاماگوچی نے بی ڈبلیو ایف ورلڈ ٹور پر کورین اوپن بیڈ منٹن ٹورنامنٹ جیت لیا۔ سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق 28سالہ جاپان کی شٹلر اکانے یاماگوچی نے ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں 23 سالہ جنوبی کورین بیڈمنٹن سٹار اور ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ این سی ینگ کو باآسانی 0-2 سیٹس سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔

بی ڈبلیو ایف کورین اوپن بیڈ منٹن ٹورنامنٹ کے کانٹے دار مقابلے جنوبی کوریا کے بڑے شہر سوون کے جمنازیم میں جاری تھےجس میں اتوار کو کھیلے گئے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں جاپان کی شٹلر اور ایونٹ کی سیکنڈ سیڈڈ اکانے یاماگوچی نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے حریف 23 سالہ میزبان جنوبی کورین بیڈمنٹن سٹار این سی ینگ کو سٹریٹ سیٹس میں 18-21 اور 13-21سے نہ صرف شکست دی بلکہ ایونٹ کا ویمنز سنگلز ٹائٹل جیت لیا۔

مزیداسی طرح کی
Related

اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کا انعقاد حکومت اورالیکشن دوبارہ آمنے سامنے

اسلام آباد(وقائع نگار )وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی...

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 3روزہ دورے پر چین پہنچ گئے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بدھ کو چین کے دارالحکومت...

آئی۔ایم ایف سے پاکستان کو 1 ارب 30 کروڑ ڈالرز موصول

مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا...

تازہ ترین