اسلام آباد :واپڈا نےدریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد و شمار جاری کر دئیے ہیں ۔اتوار کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 94 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 94 ہزار 300 کیوسک، کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 16 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 16 ہزار 100 کیوسک،خیرآباد پل میں پانی کی آمد 73 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 73 ہزار 300 کیوسک،جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 11 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 9 ہزار کیوسک جبکہ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 30 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 17 ہزار 600 کیوسک ریکارڈ کیا گیا.
بیراجوں کی صورتحال کے مطابق جناح میں پانی کی آمد ایک لاکھ 23 ہزار 400 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 18 ہزار 900 کیوسک،چشمہ میں پانی کی آمد ایک لاکھ 28 ہزار 900 کیوسک اوراخراج ایک لاکھ 24 ہزار 400 کیوسک، تونسہ میں پانی کی آمد ایک لاکھ 12 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 97 ہزار 200 کیوسک،گدو بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 60 ہزار 200 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 36 ہزار 100 کیوسک، سکھر میں پانی کی آمد ایک لاکھ 33 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 79 ہزار 600 کیوسک،کوٹری میں پانی کی آمد 4 لاکھ 6 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 3 لاکھ 80 ہزار 300 کیوسک، تریموں میں پانی کی آمد 18 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 9 ہزار 700 کیوسک اورپنجند میں پانی کی آمد 78 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 63 ہزار 900 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
