26.7 C
Islamabad

ملائیشیا نے پاکستان کا ہر مصیبت میں ساتھ دیا جس کو پاکستان قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے،پاک ملائیشیا تجارت کی استعداد سے بھرپور فائدہ اٹھانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں،وزیر اعظم شہباز شریف

نیویارک:وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملائیشیا نے پاکستان کا ہر مصیبت میں ساتھ دیا جس کو پاکستان قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے،پاک-ملائیشیا تجارت کے حوالے سے بے پناہ استعداد موجود ہے جس سے بھرپور فائدہ اٹھانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں،پاکستانی بیف کی ملائیشیا میں برآمد کیلئے متعلقہ ادارے قابل عمل و ٹھوس منصوبہ بندی تشکیل دیں۔

وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ہفتہ کے روز نیویارک سے ویڈیو لنک کے ذریعے پاکستان اور ملائیشیا کے مابین تجارت کے فروغ کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا پاکستان اور ملائیشیا کے مابین دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں جو دہائیوں پر محیط ہیں،ملائیشیا نے پاکستان کا ہر مصیبت میں ساتھ دیا جس کو پاکستان قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

اجلاس میں پاکستان اور ملائیشیا کے مابین تجارتی تعلقات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر وزیرِ اعظم کو ملائیشیا میں پاکستانی برآمدی استعداد کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیرِ اعظم نے دوران اجلاس ملائیشیا پاکستان تجارت بالخصوص پاکستانی بیف کی ملائیشیا برآمد کے حوالے سے ٹھوس لائحہ عمل تشکیل دے کر پیش کرنے کی ہدایت کی۔

مزیداسی طرح کی
Related

اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کا انعقاد حکومت اورالیکشن دوبارہ آمنے سامنے

اسلام آباد(وقائع نگار )وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی...

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 3روزہ دورے پر چین پہنچ گئے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بدھ کو چین کے دارالحکومت...

آئی۔ایم ایف سے پاکستان کو 1 ارب 30 کروڑ ڈالرز موصول

مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا...

تازہ ترین