26.7 C
Islamabad

نیشنل مینز انڈر 19 ون ڈے کپ 21 ستمبر سے شروع ہو گا ، پی سی بی

اسلام آباد :پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام نیشنل مینز انڈر 19 ون ڈے کپ 21 ستمبر سے شروع ہو گا جس میں ملک بھر کے 16 ریجنز کی 18 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ ان ٹیموں کو دو گروپ میں تقسیم کیا گیا ہے۔ گروپ اے میں ایبٹ آباد، فیصل آباد، کراچی بلیوز، لاہور بلیوز، لاڑکانہ، ملتان، پشاور، کوئٹہ اور سیالکوٹ شامل ہیں۔ ان کے میچز شیخوپورہ کرکٹ اسٹیڈیم، رانا نویدالحسن کرکٹ اکیڈمی، شیخوپورہ اور لاہور کنٹری کلب مریدکے میں کھیلے جائیں گے۔

گروپ بی میں راولپنڈی، آزاد جموں و کشمیر، بہاولپور، ڈیرہ مراد جمالی، فاٹا، حیدرآباد، اسلام آباد، کراچی وائٹس اور لاہور وائٹس کی ٹیمیں شامل ہیں۔ ان کے میچز پشاور کے حیات آباد اسپورٹس کمپلیکس، میر اویس کرکٹ گراؤنڈ، شمع کرکٹ گراؤنڈ اور چارسدہ کے اشفاق کرکٹ گراؤنڈ میں ہوں گے۔ ہر ٹیم اپنے گروپ میں آٹھ میچز کھیلے گی اور دونوں گروپس کی ٹاپ ٹیمیں 14 اکتوبر کو فائنل میں آمنے سامنے ہوں گی۔

پی سی بی کے مطابق ٹورنامنٹ کی مجموعی انعامی رقم 34 لاکھ 75 ہزار روپے رکھی گئی ہے جس میں فاتح ٹیم کو 20 لاکھ اور رنرز اپ کو 10 لاکھ روپے ملیں گے۔ بہترین بیٹر، باؤلر، وکٹ کیپر اور ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی کو ایک، ایک لاکھ جبکہ فائنل کے بہترین کھلاڑی کو 75 ہزار روپے ملیں گے۔ واضح رہے کہ یہ ایونٹ پاکستان کی آئندہ آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کی تیاریوں کا بھی حصہ قرار دیا گیا ہے۔

مزیداسی طرح کی
Related

اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کا انعقاد حکومت اورالیکشن دوبارہ آمنے سامنے

اسلام آباد(وقائع نگار )وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی...

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 3روزہ دورے پر چین پہنچ گئے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بدھ کو چین کے دارالحکومت...

آئی۔ایم ایف سے پاکستان کو 1 ارب 30 کروڑ ڈالرز موصول

مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا...

تازہ ترین