29.5 C
Islamabad

بینکوں کے کھاتوں ، مختصر مدت کے قرضوں اور سرمایہ کاری میں اگست کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

اسلام آباد:بینکوں کے کھاتوں ، مختصر مدت کے قرضوں اور سرمایہ کاری میں اگست کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ ریکارڈ کیاگیا ہے ۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے دستیاب اعدادوشمار کے مطابق اگست کے اختتام پر بینکوں کے کھاتوں کا مجموعی حجم 34 ہزار 463 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال اگست کے 30.778 ارب روپے کے مقابلے میں 12 فیصد زیادہ ہے ۔ جولائی کے مقابلے میں اگست میں بینکوں کے کھاتوں میں ماہانہ بنیادوں پر 0.5 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ۔ جولائی کے اختتام پر بینکوں کے مجموعی کھاتوں کا حجم 34 ہزار 280 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔

سٹیٹ بینک کے مطابق اگست کے اختتام تک بینکوں کے مختصر مدت کے قرضوں کا حجم 12 ہزار 289 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال اگست کے 10939 ارب روپے کے مقابلے میں 12.3 فیصد زیادہ ہے۔ جولائی میں بینکوں کے قلیل مدتی قرضوں کا حجم 12 ہزار 361 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔ جولائی کے مقابلے میں اگست میں بینکوں کے قلیل مدتی قرضوں کے حجم میں ماہانہ بنیادوں پر 0.6 فیصد کی کمی ہوئی ہے ۔ اعدادوشمار کے مطابق اگست کے اختتام پر بینکوں کی سرمایہ کاری کا حجم 36303 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال اگست کے 31033 ارب روپے کے مقابلے میں 17 فیصد زیادہ ہے۔

جولائی کے مقابلے میں اگست میں بینکوں کی سرمایہ کاری میں ماہانہ بنیادوں پر 0.3 فیصد کا اضافہ ہوا ہے ۔ جولائی میں بینکوں کی سرمایہ کاری کا حجم 36 ہزار 191 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا جو اگست میں بڑھ کر 36 ہزار 303 ارب روپے ہوگیا۔ اگست کے اختتام پر قرضوں کے تناسب سے بینکوں کے کھاتوں کی شرح 35.7 فیصد ریکارڈ کی گئی ۔ گزشتہ سال اگست میں قرضوں کے تناسب سے ڈیپازٹس کی شرح 35.5 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ جولائی میں یہ شرح 36.1 فیصد تھی۔

مزیداسی طرح کی
Related

اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کا انعقاد حکومت اورالیکشن دوبارہ آمنے سامنے

اسلام آباد(وقائع نگار )وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی...

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 3روزہ دورے پر چین پہنچ گئے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بدھ کو چین کے دارالحکومت...

آئی۔ایم ایف سے پاکستان کو 1 ارب 30 کروڑ ڈالرز موصول

مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا...

تازہ ترین